رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حج کے امور میں ولی فقیہ کے نمائندے اور ایرانی حجاج کے سرپرست حجت الاسلام قاضی عسکر آج تہران میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے رواں سال حج کے موقع پر مختلف مقامات پر مشرکین سے برائت اور دعائے کمیل کے اجتماعات منعقد کئے جانے کی خبر دی ۔
انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ مذکورہ معاملات پر سعودی حکام کے ساتھ اتفاق رائے ہوگیا ہے اور ایرانی حجاج اپنے مخصوص اجتماعات میں مشرکین سے برائت کی رسم ادا کریں گے کہا: اس سال چھیاسی ہزار ایرانی شہری حج کی سعادت حاصل کریں گے۔
قاضی عسکر نے مزید کہا : طے شدہ معاہدے کے مطابق، سعودی حکام نے ایرانی حجاج کرام کی عزت و وقار اور سیکورٹی کی ضمانت فراہم کی ہے ۔
انہوں اسمارٹ برسلیٹ پہنائے جانے کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا: اس قسم کے کڑے، صرف مخصوص بیماروں کے لیے ڈیزائن کئے گئے ہیں تاکہ ان کی صحت کے حوالے سے فوری معلومات حاصل ہوسکیں ۔
اس سے قبل ایران کے محکمہ حج و زیارت نے اعلان کیا تھا کہ اس سال ایرانیوں کے حج کے لئے حالات فراہم ہوگئے ہیں ۔
واضح رہے کہ سعودی حکام نے سن دو ہزار سولہ میں بے بنیاد وجوہات کے تحت ایران اور شام سمیت بعض اسلامی ملکوں کے شہریوں کی حج کی ادائیگی پر پابندی عائد کردی تھی۔
یہ پابندی ایسے وقت میں لگائی تھی جب سن دو ہزار پندرہ کے حج کے دوران، سعودی حکام کی بد انتظامی اور نااہلی کے نتیجے میں چار سو چونسٹھ ایرانیوں سیمت ہزاروں حجاج کرام شہید ہوگئے تھے ۔ /۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۳۳۰