حرم امیر المومنین (ع) کے جنرل سیکٹری نے شعبہ ریپئرنگ اینڈ انجیئرنگ اور ان کے متعلقہ اداروں کا دورہ کیا ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حرم امیر المومنین (ع) کے جنرل سیکٹری حجت الاسلام سید نزار حبل المتین نے شعبہ ریپئرنگ اینڈ انجیئرنگ اور ان کے متعلقہ اداروں کا دورہ کیا جس میں انہوں نے زائرین کرام کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا ۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق زائرین کرام کو فراہم کی جانے والی سہولیات میں پانی ، فلٹر پلانٹ ، اور اے سی یونٹ کا دورہ شامل تھا۔
اس موقع پر انہوں نے عملہ سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ ہم عنقریب ولادت امیر المومنین (ع) کی مناسبت سے ملینز کی تعداد میں زائرین کے لئے تیاریاں کرنے کی ضرورت ہے،اس کے علاوہ مبارک ماہ رجب و شعبان میں زائرین کی تعداد میں کئی گنا اضافہ ہو جاتا ہے ،
اس موقع پر انہیں شعبہ میں کی گئی جدید اصلاحات اور مشینری کے حوالے سے بھی معلومات فراہم کی گئی۔ /۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے