رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جرمنی، ہالینڈ، سوئٹزر لینڈ، ڈنمارک ، میکسیکو اورفن لینڈ سے تعلق رکھنےوالے عیسائیوں کے اس گروپ نے حرم مطہر رضوی کے مختلف حصوں جیسے میوزیمز اور مختلف ہالز کا وزٹ کیا ۔
جرمنی سے تعلق رکھنے والے ایک جرمنی سیّاح نے وزٹ کے دوران بتایا: یہ مقدس مکان میرے لئے بہت ہی ارزشمند اور حیران کن ہے، کیونکہ اس جگہ پر انسان بہت زیادہ سکون محسوس کرتا ہے۔
’’ فرانک نیگہ من‘‘ نے اپنی گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا: حرم مطہر رضوی کا فن تعمیر ہر دیکھنے والی آنکھ کو اپنی طرف مجذوب کرلیتی ہے،کیونکہ یہ فن تعمیر 500سو سال پرانا ہے اور دیکھنے والے کے لئے بہت ہی خوبصورت منظرہ پیش کرتا ہے۔
ڈاکٹر’’ جواسکراد‘‘ جو کہ اسی گروپ کے ساتھ تھے انہوں نے اپنے اظہار ات کو بیان کرتے ہوئے کہا: میں دوسری بار حرم امام رضا(ع) میں آیا ہوں اور ہر وزٹ کے دوران میں نے یہ احساس کیا ہے کہ اس مقدس آستانہ کے بہت سے خادم انسان کے ساتھ بہت ہی دوستانہ رویہ رکھتے ہیں اور بہت ہی خوش اخلاق ہیں۔
انہوں نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا: انسان کو درونی شوق اور جذبہ بیان کے قابل نہیں ہے اور یہاں وہی معنوی احساس ہوتا ہے جو ہمیں عیسائیوں کے مقدس مقاموں پر ہوتا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ؛ ان پروگرامز میں آستان قدس رضوی کے ادارہ امور زائرین غیر ایرانی کی طرف سے غیر مسلم سیّاحوں کے لئے حرم شناسی کی کلاسیں برگزار کی گئی اور تمام افراد کو ثقافتی اور تبلیغی پیک ھدیہ کے طور پر دیئے گئے ۔ /۹۸۹/ف۹۴۰/