رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے ایک پیغام جاری کر کے اسلامی امت میں اتحاد کی تاکید کی ہے اور مسلمانوں کو دشمن کی طرف سے ہو رہی سازش میں ہوشیار رہنے کی اپیل کی ہے ۔
مرجع تقلید کے پیغام کا متن اس طرح ہے :
بسم الله الرحمن الرحیم
ضروری یاد دہانی
تکفیری گروہ جس نے عالم اسلام کو خون خرابہ اور تباہی میں مبتلی کیا ہے جیسے داعش اور اس کے جیسے گروہ بحمد اللہ اس وقت نابودی کے کنار پر ہیں لیکن اسلام کے دشمن خاموشی سے نہیں بیٹھے ہیں بلکہ مسلسل کوشش کر رہے ہیں کہ اختلاف کی آگ مسلمانوں کے درمیان شعلہ ور ہو جائے ، اسی وجہ سے ضرورت ہے کہ مسلمان پوری طرح سے ہوشیار رہیں اور ہر سخن اور ہر وہ کام جو مسلمانوں کے درمیان اختلاف کا سبب بنے اس سے دوری اختیار کریں ۔
ابھی خبر حاصل ہوئی ہے کہ ولایت چائینل بغیر میرے اطلاع کے تفرقہ انگیز پروگرام نشر کیا ہے تا ہم اس کے بعد معافی مانگی ہے لیکن ہم نے ان سے تاکید کی ہے کہ اگر دوبارہ اس طرح کی غلطی ہوئی اور تفرقہ انگیز پروگرام نشر ہوا تو ہمیشہ کے لئے اپنی حمایت ختم کر دے نگے ۔
ہم لوگوں نے جو کانفرنس رکھی تھی وہ بیان گر ہے کہ ہم لوگ دشمن کے مقابلہ میں اتحاد کے صفوف کی طرف قدم بڑھا رہے ہیں اور وہ پروگرام جو اختلاف اور مسلمانوں کے درمیان تنازعہ کا سبب ہو اس سے نفرت کرتے ہیں ۔
مسلمان بھاَئیوں سے بھی یہی امید رکھتا ہوں کہ بعض شدت پسند افراد کے تفرقہ انگیز گفت و گو کو روکنے کی کوشش کریں اور بعض چینل جو تفرقہ انگیزی میں مشغول ہیں اگر اس تک رسائی ہے تو ان کو یاد دہانی کرائیں کہ اس کا نتیجہ دشمن کے آسیاب میں پانی ڈالنا اور مسلمانوں کا خون مسلمانوں کے ذریعہ بہانا اور دشمن کو خوش کرنے کا سبب ہوگا ۔
یقینا حضرت رسول الله صلی الله علیہ و آلہ و پیغمبر رحمت و محبت کی روح بھی اس کام سے نفرت کرتی ہے ۔
امید کرتا ہوں کہ خداوند عالم ذمہ داری کے سلسلہ میں جو تمام معلومات و بیداری اس زمانہ میں اس کی طرف سے ہے عنایت کرے ۔
والسلام علیکم و رحمه الله و برکاته /۹۸۹/ف۹۳۰/ک۴۶۷/