‫‫کیٹیگری‬ :
20 April 2017 - 11:05
News ID: 427626
فونت
حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی :
مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکریٹری جنرل نے کہا : زائرین کی مشکلات حکمرانوں کی پیدا کردہ ہیں جس کا مقصد امریکہ اور آل سعود کو خوش رکھنا ہے۔
حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکریٹری جنرل حجت الاسلام مقصودعلی ڈومکی نے کہا ہے کہ زائرین کی مشکلات حکمرانوں کی پیدا کردہ ہیں جس کا مقصد امریکہ اور آل سعود کو خوش رکھنا ہے۔

انہوں نے بیان کیا : زائرین کے لئے جان بوجھ کر مشکلات کھڑی کی گئی ہیں، کئی کئی روز تک مرد، خواتین ، بزرگ اور بچوں کو بارڈر پر روکا جاتا ہے، محکمہ حج و اوقاف کا شعبہ زائرین ، زائرین کے مسائل سے لا تعلق اور غیر فعال ہے۔

مقصود علی نے تاکید کی کہ آخر کس قانون کے تحت ، بلوچستان بارڈر پر زائرین کو روک کر این او سی طلب کیا جاتا ہے اور زائرین کو بارڈر پر محصور رکھا جاتا ہے؟نوازلیگ کی وفاقی اور صوبائی حکومت زائرین کے مسائل فی الفور حل کرے۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ سہون شریف کے متاثرین کو انصاف فراہم نہیں کیا گیا، سانحے کو دو ماہ گذر گئے نہ وارثان شہداء کو امدادی رقم ملی اور نہ ہی زخمیوں کو امداد دی گئی۔ سانحے کے زخمی علاج کے لئے دربدر ہیں، سندہ گورنمنٹ کی نا اہلی کے سبب سندہ میں دھشت گردی کی وارداتیں روز کا معمول بن گئی ہیں۔مجلس وحدت مسلمین ،پہلے دن سے سانحہ سہون شریف کے متاثرین کے ساتھ ہے، آئندہ بھی ہر محاذ پر متاثرین کے حق میں آواز بلند کریں گے۔                

انہوں نے کہا کہ ملک میں جاری دھشت گردی کے خلاف اورزائرین کرام کے مسائل کے حل کے لئے  جمعہ 28  اپریل کو یوم احتجاج منائیں گے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬