‫‫کیٹیگری‬ :
25 April 2017 - 15:11
News ID: 427722
فونت
ایران کے ادارہ حج اور زیارات کے سربراہ نے کہا : ایرانی زائرین جولائی کے آخر میں حج پر بھیجے جائیں گے ۔
حاجی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے ادارہ حج اور زیارات کے سربراہ حمید محمدی نے تہران میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا : ایرانی زائرین جولائی کے آخر میں حج کے فریضہ کی اداییگی کے لئے سعودی عرب روانہ ہوجائیں گے۔

انہوں نے ایرانی زائرین کی حج اور عمرہ کی ادائیگی کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان کامیاب مذاکرات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا اب اس سال 80 ہزار ایرانی شہری مناسک حج ادا کرسکتے ہیں۔

یاد رہے 2015 کے سانحہ منی کے افسوس ناک واقعہ میں سینکڑوں ایرانی اور دیگر ممالک کے حجاج کرام شھید ہوئے تھے جس کے بعد ایران کے احتجاج کے جواب میں سعودی عرب کی حکومت نے ایران کے زائرین کو گزشتہ سال میں فریضہ حج سے محروم کیا تھا۔

گزشتہ سالوں میں سعودی عرب کے فضائی اڈوں میں ایرانی زائرین کے ساتھ ہونے والی غیر اخلاقی سلوک اور نازیبا برتاؤ کا حوالہ دیتے ہوئے حمید محمدی نے کہا کہ سعودی حکام نے اس بات کی یقین دہانی کی ہے کہ ایرانی زائرین کے ساتھ حج کے دوران سعودی سیکورٹی اور حکومتی عہدیداروں کی طرف سے اچھا اور مہذب سلوک کیا جائے گا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬