‫‫کیٹیگری‬ :
26 April 2017 - 23:36
News ID: 427747
فونت
حضرت معصومہ قم (س) کے متولی نے سرزمین نجف اشرف عراق کے مرجع تقلید حضرت آیت الله بشیر نجفی سے ملاقات اور گفتگو کی ۔
آیت الله بشیر نجفی  اور آیت الله سید محمد سعیدی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت معصومہ قم (س) کے متولی آیت الله سید محمد سعیدی نے اپنے سفر عراق کے دوران سرزمین نجف اشرف عراق کے مرجع تقلید حضرت آیت الله بشیر نجفی سے ملاقات اور گفتگو کی ۔

حضرت آیت الله نجفی نے اس ملاقات میں مقدس مقامات کی اہمیت اور منزلت کی جانب اشارہ کیا اور کہا: مقدس مقامات خصوصا حرم حضرت معصومہ قم (س) کی مومنین کے نزدیک خاص اہمیت ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: حضرت معصومہ قم (س) ائمہ معصومین (ع) پر ہونے والے ظالم حکمراں کے ظلم و ستم کی عینی گواہ ہیں اور خداوند متعال نے اس بی بی (س) کو عظیم مرتبہ عنایت کیا ہے  ۔

اس مرعج تقلید نے رسول اکرم (ص) سے منقول حدیث کی جانب اشارہ کیا اور کہا: پیغمبر اعظم (ص) اور اهل بیت (ع) مومنین کے لئے کشتی نجات ہیں ۔

حضرت آیت الله نجفی نے ہالینڈ میں عراق کے سفیر اسعد سلطان ابوگلل سے ملاقات میں کہا: ہالینڈ میں عراقی سفارت ، عراقی شھریوں کی مدد اور مکمل طور سے ان کی حمایت کرے ۔

انہوں نے مزید کہا: دنیا کو عراق کی حالیہ صورت حال سے آگاہ کیا جائے اور دھشت گردی و داعش سے ہونے والے مقابلہ اور اس کے مقابلے میں ملنے والے کامیابوں کو دنیا کے کانوں تک پہونچایا جائے ۔ /۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۲۶۱

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬