26 April 2017 - 23:40
News ID: 427751
فونت
عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے صوبہ نینوا کے اسٹریٹیجک اور تاریخی شہر الخضرکو داعش کے قبضے سے مکمل آزاد کرا لیا ہے۔
عراقی فوج

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی ذرائع کے مطابق فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے اسٹریٹیجک شہر الخضر کو آزاد کرا لیا ہے جس کے نتیجے میں دہشت گرد گروہ داعش کا تین صوبوں سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

آ‎ثار قدیمہ کے شہر الخضر کی آزادی کے لیے عراقی فوج نے منگل کے روز پیشقدمی شروع کی تھی۔

عراق کی عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے گزشتہ روز فضائیہ کی مدد سے، الخضر شہر کے بارہ علاقوں کو داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا تھا۔

دفاعی مبصرین کے مطابق الخضر کی آزادی کے بعد صوبہ نینوا، صلاح الدین، اورالانبار سے داعشیوں کا باہمی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوان اب تک مغربی موصل کے ستر فی صد سے زیادہ علاقے کو داعش کے قبضے سے آزاد کرا چکے ہیں۔عراقی فوج نے مغربی موصل کی آزادی کے لیے انیس فروری سے فوجی آپریشن کا آغاز کیا تھا۔

ایک اور اطلاع کے مطابق عراق کی عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے مشرقی صوبوں دیالی اور صلاح الدین کو داعش کے قبضے سے آزاد کرانے کے لیے ابتدائی آپریشن شروع کردیا ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬