‫‫کیٹیگری‬ :
26 April 2017 - 15:25
News ID: 427741
فونت
عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے عراق کے شمالی علاقوں میں ترکی کی بمباری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کو چاہیے کہ وہ عراق کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے سے باز رہے ۔
حیدر العبادی

رسا نیوز ایجنسی کی  سومریہ نیوز سے رپورٹ کے مطابق، عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے عراق کے شمالی علاقوں میں ترکی کی بمباری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کو چاہیے کہ وہ عراق کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے سے باز رہے ۔

عراقی وزیر اعظم نے کابینہ کے اجلاس میں عراقی سرزمین پر ترکی کے فضائی حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ترکی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کا ارتکاب کرنے سے باز رہے ۔ عراقی وزیر اعظم نے کہا کہ عراق ترکی کی جارحیت کو ہر گز برداشت نہیں کرےگا۔

عراقی وزیر اعظم نے کہا کہ عراق کی سابق حکومت اور ترکی کے درمیان عراق کی سرزمین کے 10 کلومیٹر اندر کردوں پر حملے کا معاہدہ اس وقت ناقابل اجرا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ترک طیاروں نے عراق اور شام کی سرحدوں کے اندر سنی کردوں کے ٹھکانوں پر بمباری رککے 24 سنی کردوں کو ہلاک کردیا ہے۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ۲۱۷

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬