افغانستان میں دہشتگردوں کے مابین ہونے والی خونریز جھڑپوں میں ۱۶۰ سے زائد دہشتگرد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کابل سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق صوبہ جوزجان کے کمشنر رحمت الله ترکستانی کا کہنا ہے کہ کل رات صوبہ جوزجان کے علاقے درزاب میں داعش نے طالبان پر گھات لگا کر حملہ کیا جس کے بعد دہشتگرد گروہوں طالبان اور داعش کے مابین جھڑپیں شروع ہوئیں جس کے نتیجے میں 60 طالبان ہلاک اور 100 زخمی ہو گئے۔
جوزجان کے کمشنر کا کہنا ہے کہ ہونے والی خونریز جھڑپوں میں جو تا حال جاری ہے داعش کے دہشتگرد بھی ہلاک ہوئے ہیں تاہم ہلاک ہونے والے داعش کے دہشتگردوں کی تعداد کے بارے میں ابھی تک کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے