26 April 2017 - 15:00
News ID: 427734
فونت
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عدالتی محاذ پر ایک اور شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے کیونکہ سان فرانسسکو میں فیڈرل کورٹ نے غیر ملکی تارکینِ وطن سے رعایت برتنے والے شہروں کے خلاف پابندیوں کا نیا صدارتی حکم نامہ معطل کردیا ہے۔
ٹرمپ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق اس سلسلے میں امریکی ڈسٹرکٹ جج ولیم اورک نے منگل کو ایک عارضی حکم نامہ جاری کیا جو تاحکم ثانی موثر رہے گا جبکہ ٹرمپ کے حکم نامے پر عدالت میں شق وار کارروائی ہو گی۔

سانتا کلارا کاؤنٹی نے اپنے دلائل میں کہا کہ اس حکم نامے سے اربوں ڈالر کے وفاقی فنڈز خطرے میں پڑ گئے ہیں ۔ پچیس جنوری کو جاری اس ایگزیکٹو آرڈر میں وفاقی فنڈنگ کو ان شہروں کے لیے روک دینے کا حکم دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ امریکا میں تقریباً 200 شہروں اور علاقوں کو سینکچوئری سٹیز (Sanctuary Cities)  کہا جاتا ہے کیونکہ وہاں غیر ملکی تارکینِ وطن کے ساتھ رعایت برتی جاتی ہے اور ان کی قانونی حیثیت کے بارے میں بھی کوئی پوچھ گچھ نہیں کی جاتی اسی لئے دیگر ممالک سے امریکا جانے والے قانونی اورغیر قانونی، تارکینِ وطن خود کو ان شہروں اور علاقوں میں زیادہ محفوظ محسوس کرتے ہیں۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬