26 April 2017 - 14:59
News ID: 427733
فونت
ايران كے وزير دفاع جنرل حسين دہقان نے اپنے ہندوستانی ہم منصب ارون جيٹلی كے ساتھ علاقائی اور بين الاقوامی تازہ ترين صورتحال پر تبادلہ خيال كيا.
جنرل حسین دہقان جنرل حسين دہقان اور  ارون جيٹلی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران اور ہندوستان کے وزرائے دفاع نے روس کے دارالحكومت ماسكو ميں منعقدہ چھٹی بين الاقوامی سيكورٹی كانفرنس كے موقع پردہشتگردی کے خاتمے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھانے پر زور دیا ہے.

ايران کے وزير دفاع نے ہندوستان كے ساتھ ثقافت اورتہذيب و تمدن کے مشتركات كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ دونوں ممالک كے درميان دفاعی اور سيكورٹی تعاون كے فروغ سے خطے ميں قيام امن و سلامتی كے لئے مدد ملے گی.

اس ملاقات ميں ہندوستان كے وزير دفاع ارون جيٹلی نے بھی اسلامی جمہوريہ ايران كے ساتھ مختلف شعبوں منجملہ دفاعی اور سيكورٹی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ نئی دہلی، تہران كے ساتھ دفاعی اور سيكورٹی شعبوں ميں دوطرفہ تعاون كو مزيد بڑھانے كے لئے آمادہ ہے./۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬