26 April 2017 - 15:37
News ID: 427742
فونت
سینئر صحافی رحیم اللہ یوسفزئی:
سینئر صحافی کا نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ان کی معلومات کے مطابق اب تحریک طالبان پاکستان کے کارکن تنگ آ چکے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ انہیں معافی مل جائے تاکہ وہ قومی دھارے میں شامل ہو سکیں۔
 رحیم اللہ یوسفزئی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سینئر صحافی و معروف تجزیہ نگار رحیم اللہ یوسف زئی نے کہا ہے کہ اب تحریک طالبان پاکستان کے کارکن تنگ آ چکے ہیں اور وہ قومی دھارے میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ احسان اللہ احسان نے گرفتاری کے بعد پاک فوج کو بہت سی اہم معلومات فراہم کی ہے جس کے ذریعے اب پاک فوج کو اہم کامیابیاں ملیں گی اور مستقبل میں پاک فوج دہشتگردوں کے خلاف بڑی کارروائیاں کرے گی۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میری معلومات کے مطابق اب تحریک طالبان پاکستان کے کارکن تنگ آ چکے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ انہیں معافی مل جائے تاکہ وہ قومی دھارے میں شامل ہو سکیں۔

رحیم اللہ یوسفزئی نے کہا کہ تحریک طالبان پاکستان کے بڑے رہنما ہتھیار نہیں ڈالیں گے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ انہیں معافی نہیں ملے گی لیکن عام کارکن چاہتے ہیں کہ انہیں معاف کیا جائے۔ سینئر صحافی نے کہا کہ تحریک طالبان پاکستان کے ایسے کارکن جو معافی چاہتے ہیں انہیں ایک بار معاف کیا جانا چاہیے اور اگر کسی کو سزا دینا ضروری ہو تو اسے جرم کی نوعیت کے حساب سے سزا بھی ملتی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ احسان اللہ احسان تحریک طالبان پاکستان کی مجلس شوریٰ کا اہم رکن تھا، اس لیے اس کے پاس انتہائی اہم معلومات ہونگی، پاک فوج کو بھی یہ معلومات مل گئی ہونگی جس کے بعد اب پاک فوج بڑی کارروائی کر سکتی ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬