‫‫کیٹیگری‬ :
26 April 2017 - 23:11
News ID: 427746
فونت
آیت الله محسن اراکی:
مجمع تقریب مذاهب اسلامی کے جنرل سکریٹری نے کہا: وہ شیعہ اور سنی جو اختلافات کو ہوا دیتے ہیں وہ در حقیقت نہ شیعہ ہیں اور نہ سنی بلکہ امریکا اور انگلینڈ کے آلہ کار اور غلام ہیں ۔
 آیت  اللہ محسن اراکی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مجمع تقریب مذاهب اسلامی کے جنرل سکریٹری آیت الله محسن اراکی نے گذشتہ شب حوزه علمیہ دارالعلوم زاهدان کے طلاب کے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے کہا: اتحاد اسلامی کا مطلب یعنی رسول اسلام اور آپ کی سنت و سیرت کی اطاعت ہے ۔

انہوں نے آیات قرآن کریم کی نگاہ میں اتحاد کے مفھوم کی تشریح کرتے ہوئے کہا: جس اتحاد کا ہم تذکرہ کرتے ہیں سورہ انعام کا اس کا تذکرہ کیا گیا ہے ، اس کے کئی مراحل ہیں کہ ہم اس کے دو مرحلہ کی جانب اشارہ کرتے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا: اتحاد اسلامی کا پہلا مرحلہ عھد و میثاق ہے ، مومن کلمہ شھادتین ادا کرنے ساتھ ہی اتحاد کا عھد کرتا ہے اور اس کے ذریعہ ایک رھبر پر ایمان لاتا ہے ۔

آیت الله اراکی نے اتحاد کے عھد کو حقیقی اتحاد کو جامہ عمل پہنانے کا پہلا قدم شمار کیا اور کہا: اگر یہ ایمان ، رسول اسلام اور آپ کی آل اطھار کی محبت میں بدل جائے تو حقیقی محبت محقق ہوجاتی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: وہ شیعہ اور سنی جو اختلافات کو ہوا دیتے ہیں وہ در حقیقت نہ شیعہ ہیں اور نہ سنی بلکہ امریکا اور انگلینڈ کے آلہ کار اور غلام ہیں ۔

مجمع تقریب مذاهب اسلامی کے جنرل سکریٹری نے مسلمانوں میں اختلافات کی ہوا کے حوالے سے دشمن کی بچھائی گئی چال کی جانب اشارہ کیا اور کہا: آج امریکا اور انگلینڈ مسلمانوں میں تفرقہ اور اختلافات پھیلانے میں مصروف ہیں ، انہوں نے خود اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ داعش اور القاعدہ کو پیدا کیا ، تفرقہ انگیز میڈیا اور چائنلز کے اخراجات سعودیہ اور دبی کی توسط ادا ہور ہے ہیں لہذا  ہمیں دشمنوں کی چالبازیوں سے ہوشیار رہنا چاہئے ۔ /۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۳۶۲

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬