‫‫کیٹیگری‬ :
27 April 2017 - 19:10
News ID: 427761
فونت
آیت الله مصباح یزدی:
آیت الله مصباح یزدی نے اس بیان کے ساتھ کہ وہ معاشرہ جس میں کوئی رہبر نہ ہو وہ اپنا راستہ گم کر دیتا ہے بیان کیا : جس زمانہ میں امام معصوم پردہ غیبت میں ہیں اس زمانہ کے لئے خداوند عالم نے ولی فقیہ کو منصوب کیا ہے اور اس کی اطاعت کا حکم دیا ہے ۔
آیت الله مصباح یزدی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی (ره) تعلیمی و تحقیقی ادارہ کے سربراہ آیت الله محمد تقی مصباح یزدی نے ایران کے مقدس شہر قم میں قائد انقلاب اسلامی کے دفتر میں منعقدہ اپنے ہفتگی درس اخلاق میں اس بیان کے ساتھ کہ معاہدوں پر عمل پیرائی اقداروں میں سے ہے بیان کیا : اگر کوئی شخص کسی بھی بہانہ سے بھی اپنے معاہدے پر عمل نہ کرے تو اس کا یہ عمل اہل عقل و فہم کے نزدیک قابل قبول نہیں ہے ۔

انہوں نے وضاحت کی : قرآن کریم فرماتا ہے کہ اگر مشرکوں کے ساتھ معاہدہ کیا ہے تو جب تک کہ وہ اس معاہدے کو نہ توڑیں تم اس پر عمل کرو اسے نہ توڑو ، کیونکہ کسی بھی اخلاقی و اقداری نظام میں یہ قابل قبول نہیں ہے ، دوسرا مسئلہ انصاف کی خیال کرنا ہے اور کسی بھی معاشرے میں ظلم کو اچھی چیز نہیں جانا جاتا ہے ۔

حوزہ علمیہ قم میں جامعہ مدرسین کے ممبر نے اس بیان کے ساتھ کہ اگر انسان اپنے عہد و پیمان پر عمل کرے تو خداوند عالم اس کو بے شمار اجر عنایت کرتا ہے بیان کیا : اگر انسان عہد شکنی کرتا ہے تو عذاب و نقصان اٹھائے گا ، عہد پر وفا کرنا اور انصاف کا لحاظ ایک واضح امر ہے ۔

انہوں نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے بیان کیا : جب انسان اپنے غلام کے ساتھ معاہدہ کرتا ہے تو اس پر عمل کرنا چاہیئے چہ جائی کہ خدا کے سلسلہ میں کہ جس نے اس کو پیدا کیا ہے کس وجہ سے اس کے عہد کو توڑا جائے، جب انسان خداوند عالم سے عہد کرتا ہے تو اس پر عمل کرنا چاہیئے ۔

آیت الله مصباح یزدی نے اس بیان کے ساتھ کہ اگر انسان الہی عہد کا پائبند نہ ہو تو اس کو سزا ہوتی ہے بیان کیا : اگر انسان چاہتا ہے مختلف بہانے سے الہی وعدے اور پیغمبر ص سے کئے گئے وعدے کو توڑے تو اسی دنیا میں مشکلات و پریشانی میں مبتلی ہوتا ہے ۔

انہوں نے بیان کیا : جاننا چاہیئے کہ جب اسلام لائے تو پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے بیعت کی اس لئے اپنے اس وعدے پر قائم رہیں اور جو حکم بھی دیا ہے اس پر عمل کریں ، انسان اپنی زندگی میں رہنما کا محتاج ہے ، دنیا کے مشہور و بڑے سیاست داں بھی روزہ مرہ کے کاموں میں افراتفری کے شکار ہو جاتے ہیں ، بد نظمی میں مبتلی ہو جاتے ہیں اور غلطی کا شکار ہو جاتے ہیں ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۵۱۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬