ایران کے وزیر صحت نے نجف اشرف میں آیت اللہ سیستانی سے ملاقات کی
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر صحت حسن قاضی زادہ ہاشمی نے اپنے دورے عراق کے موقع پر نجف اشرف میں آیت اللہ سیستانی سے ملاقات کی۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر صحت حسن قاضی زادہ ہاشمی نے اپنے دورے عراق کے موقع پر نجف اشرف میں آیت اللہ سیستانی سے ملاقات کی۔
ایرانی وزیر نے صدر حسن روحانی كی جانب سے آیت اللہ سیستانی كی خدمت میں سلام عرض كرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران میں صحت كے شعبے میں ہونے والی پیشرفت اور عوام كو فراہم كی جانے والی طبی سہولیات سے آگاہ كیا۔
اس ملاقات میں عراق میں تكفیری دہشت گردوں كے خلاف جنگ اور اہم علاقاتی امور پر تبادل خیال كیا گیا۔
آیت اللہ سیستانی نے اسلامی جمہوریہ ایران كو محروم طبقے كے عوام كی خدمت پر خراج تحسین پیش كرتے ہوئے صدر حسن روحانی كی حكومت كی كاركردگی كو سراہا۔
ایرانی وزیر صحت نے عراق كے دورے كے دوران اپنی خاتون عراقی ہم منصب عدیلہ حمود سے ملاقات كی جس میں باہمی دلچسپی كے امور پر تبادل خیال كیا گیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/