‫‫کیٹیگری‬ :
13 July 2017 - 22:25
News ID: 428981
فونت
محکمہ بجلی نے اعلان کیا ؛
حرم کے جنرل سیکٹری سے وزارت بجلی کے وفد کی ملاقات و نجف اشرف میں بجلی کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا ۔
اربعین کے موقع پر  نجف اشرف کا منظر / عراق اربعین کے موقع پر  نجف اشرف کا منظر / عراق

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حرم امیر المومنین (ع) کے جنرل سیکٹری علامہ سید نزار حبل المتین نے نجف کے بجلی کے محکمہ کے وفد سے ملاقات کی اس وفد کی قیادت سید رعد مشکور کر رہے تھے۔

اس موقع پر نجف اشرف میں بجلی کی صورت حال پر گفتگو ہوئی اور حرم امیر المومنین (ع) کی جانب سے اس سلسلہ میں کی جانے والی کاوشوں پر اظہار خیال کیا گیا ۔

وفد نے حرم علوی(ع) کے کردار کو بے مثال قرار دیا اور نجف اشرف میں جاری منصوبوں پر حرم امیر المومنین (ع) کے کام کو سراہا گیا ۔

وفد کے قائد سید مشکور نے اپنے اخباری بیان میں کہا کہ آج کی ملاقات نہایت مفید ثابت ہوئی اور حرم کے جنرل سیکٹری سے گفتگو نہایت اہمیت کی حامل تھی،

اس دوران ہم نے ان کے بیان سے استفادہ کیا اور ان امور کو حل کرنے کی کوشش کریں گے ۔ نجف اشرف جیسے مقدس شہر کی خدمت میں کسی قسم کی کمی واقع نہ ہونے دیں گے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬