رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جینوا وائس آرگنائزیشن نے نجف اشرف اسلامی یونیورسٹی کے تعاون سے عالمی اجلاس «اسلام اور بشریت کی حمایت» کا نجف اشرف میں آغاز کیا ۔
حضرت آیت الله شیخ بشیر نجفی کے دفتر کے ذمہ دار حجت الاسلام شیخ علی نجفی ، نجف اشرف کے امام جمعہ سید صدرالدین قبانچی ، سید الشھداء امام حسین(ع) بریگیڈ میں ثقافت اور میڈیا سیکشن کے ذمہ دار شیخ حامد الکعبی ، مجمع بابلیان کے سربراہ شیخ ریان الکدانی ، دینی ، سیاسی ، سماجی شخصیتیں اور یونیسف کے نمائندوں نے اس اجلاس میں شرکت کی ۔
یہ عالمی اجلاس دو دن تک نجف اشرف اسلامی یونیورسٹی میں برگزار کیا جائے گا ۔
عراق سے دیگر خبر یہ ہے کہ عراقی وزیر خارجہ ابراهیم جعفری نے سرزمین نجف اشرف عراق کے معروف مرجع تقلید حضرت آیت الله شیخ محمد اسحاق فیاض سے ملاقات و گفتگو کی ۔
حضرت آیت الله فیاض نے اس ملاقات میں عراق کی موجودہ صورت حال کا تجزیہ کیا اور ملک میں سیاسی اور سیکوریٹی مسائل میں ثبات لانے کی تاکید کی ۔
عراقی وزیر خارجہ ابراهیم جعفری نے بھی اس ملاقات میں مرجع تقلید حضرت آیت الله شیخ محمد اسحاق فیاض کو عراق اور علاقہ کی حالیہ صورت حال کی مختصر رپورٹ پیش کی ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۲۴۸