‫‫کیٹیگری‬ :
06 February 2017 - 22:25
News ID: 426156
فونت
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان :
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان کہا: میزائلی معاملات کو ایران کے عوام ، اقتدار اعلی اور حکومت سے متعلق ہے ۔
بہرام قاسمی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے تہران میں اپنی ہفتے وار پریس بریفنگ میں کہا کہ میزائلوں کا معاملہ ، ایران کے عوام ، اقتداراعلی اور حکومت سے متعلق ہے -

ترجمان وزارت خارجہ بہرام قاسمی نے کہا کہ ایران اپنے قومی مفادات کے بارے میں دوسروں سے مشورہ نہیں کرتا اور ایران میں میزائلی تجربات کے بارے میں امریکہ کا ردعمل پوری طرح دشمنانہ اور اشتعال انگیز ہے -

ایران کی وزارت خارجہ کےترجمان نے امریکہ کے نائب صدر کی اس دھمکی کے بارے میں کہ امریکی صدر کے عزم و ارادے کا اندازہ لگانے کی کوشش نہ کی جائے کہا کہ ایران ، دفاعی مسئلے میں اپنی مصلحتوں کے مطابق عمل کرتا ہے اور دوسروں کو ایران کے امور میں مداخلت کرنے کی اجازت نہیں دیتا اور آئندہ بھی اس کی اجازت نہیں دے گا-

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے تہران کے خلاف امریکہ کی نئی پابندیوں کے جواب میں ایران کے اقدامات کے بارے میں کہا کہ جلد ہی ان امریکی کمپنیوں اور اداروں کی ایک فہرست جاری کی جائے گی جنھوں نے داعش اور دیگر دہشت گرد گروہوں کی مدد کی ہے اور صیہونی حکومت کے ہاتھوں فلسطینی عوام کی سرکوبی میں کردار ادا کیا ہے -

انہوں نے کہا کہ ایسے امریکی اداروں اور کمپنیوں پر پابندی لگائی جائے گی -

وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران کے خلاف صیہونی حکومت کے نئے اقدامات کے بارے میں کہا کہ ایران کے سلسلے میں صیہونی حکومت خام خیالی میں مبتلا ہے اور اس نے ہمیشہ  دوسرے ملکوں کو  ایران کے خلاف اپنا ہمنوا بنانے کی کوشش کی ہے-

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے برطانیہ کی وزیر اعظم تھریسا مے کے ایران مخالف مواقف کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تھریسا مے کے حالیہ دورہ بحرین میں ان کا غلط اور ایران مخالف موقف اور خلیج فارس تعاون کونسل میں ان کی شرکت ایک موقع پرستی تھی اور بعید نظرآتا ہے کہ لندن اس تناظر میں طویل مدت اقدام کرے گا کیونکہ وہ عالم اسلام اور خلیج فارس کو سب سے زیادہ جانتا ہے -

بہرام قاسمی نے فرانس کے وزیرخارجہ کے دورہ ایران کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران ، خلیج فارس کو سیاسی کشیدگی سے دور رکھنا چاہتا ہے اور خلیج فارس میں علاقے کے باہر کے ممالک کی موجودگی ناقابل قبول ہے-

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے شام کے بارے میں آستانہ اجلاس کو جنگ بندی قائم رکھنے اور اسے مضبوط بنانے میں مزید حساس اور نمایاں کردار ادا کرنے کے لئے ابتدائی ہماہنگی سے تعبیر کیا -

بہرام قاسمی نے آستانہ اجلاس کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یہ اجلاس پوری طرح ماہرین پر مشتمل ہے اور اس میں ایران ، روس  اور ترکی کے ماہرین کے وفود موجود ہیں -

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے شام کے امور میں روسی صدر کے خصوصی نمائندے الکزینڈر لاورنتیف کے دورہ تہران کے بارے میں کہا کہ یہ دورہ تہران اور ماسکو کے درمیان صلاح و مشورے کا تسلسل ہے اور اس میں شام کی تازہ ترین صورت حال اور درپیش مسائل پر غور و خوض کیا گیا اور اتفاق رائے حاصل ہوا- /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬