‫‫کیٹیگری‬ :
06 February 2017 - 22:29
News ID: 426157
فونت
قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں شام میں جنگ بندیکے معاہدے پر عمل درآمد کے بارے میں ایران ، روس ، ترکی اور اقوام متحدہ کے ماہرین کا اجلاس شروع ہوگیا ہے -
آستانہ اجلاس

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قزاقستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے شام میں جنگ بندی کے معاہدے پر عمل درآمد کے سلسلے میں ہونے والے اس اجلاس کی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ پہلی بار اس اجلاس میں اردن کا نمائندہ وفد بھی موجود ہے-

انھوں نے کہا کہ اس اجلاس میں جنگ بندی پر عمل درآمد  اور جنگ بندی کے بارے میں شامی حکومت کے مخالف مسلح گروہوں کی تجاویز کا جائزہ  لیا جائے گا اور اس پر عمل درآمد کے طریقہ کار کا فیصلہ کیا جائے گا-

قزاقستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے شام میں جنگ بندی کے معاہدے پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کے سلسلے میں بند دروازوں کے پیچھے ہونے والے اس اجلاس کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائیں - 

قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں شام کے سلسلے میں منعقد ہونے والا یہ دوسرا اجلاس ہے-

ایران ، روس اور ترکی نے اس سے قبل تیئیس اور چوبیس جنوری کو گذشتہ چھے برسوں سے جاری شام کے بحران کا سیاسی حل تلاش کرنے کے لئے ایک اجلاس منعقد کیا تھا -

اس اجلاس میں ایران روس اور ترکی نے شام میں جنگ بندی پر نگرانی کے لئے سہ جانبہ طریقہ کار کے تعین پر اتفاق کیا تھا - شام کے بحران کے حل کے لئے یہ اجلاس ایران ، روس اور ترکی کے درمیان پہلا مشترکہ تعاون تھا-

ان تینوں ملکوں نے گذشتہ مہینے شہر حلب کے مشرقی علاقوں سے دہشت گردوں اور مسلح مخالفین کے انخلاء پر اتفاق کیا تھا اور پھر ان کے انخلاء کے بعد پورے شام میں جنگ بندی کے ایک سمجھوتے پر دستخط کئے تھے -/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬