‫‫کیٹیگری‬ :
06 February 2017 - 21:34
News ID: 426153
فونت
زبانی طلاق کے سلسلے میں مصر کے صدر جمھوریہ عبد الفتاح السیسی اور شیخ الازھر مصر احمد الطیب شیخ کے درمیان اختلاف ہوگیا ہے ۔
احمد الطیب شیخ اور عبد الفتاح السیسی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، الازھر مصر کے برجستہ علمائے کرام نے اپنے صادر کردہ بیانیہ میں زبانی طلاق کے حوالے سے اس ملک کے صدر جمھوریہ عبد الفتاح السیسی کی درخواست کو رد کرتے ہوئے بیان کیا کہ زوجین کے درمیان اس طرح کا طلاق صحیح ہے ۔

اس بیانیہ میں آیا ہے کہ زبانی طلاق ، صحت طلاق کی شرطوں اور اس کے ارکان میں سے ہے ، جو عصر مرسل آعظم (ص) سے آج تک مسلمانوں کے درمیان رائج رہا ہے ۔

الازھر مصر کے برجستہ علمائے کرام نے تاکید کی کہ مسائل شرعی کا اجراء حاکم شرع کے حقوق میں سے ہے ۔

اس بیانیہ میں کہا گیا ہے کہ طلاق کے سلسلے میں جو کوئی بھی سہل انگاری سے کام لے گا اس نے علماء کے اجماع اور شرعیت اسلامی کے خلاف عمل کیا ہے ۔

واضح رہے کہ مصر کے صدر جمھوریہ عبد الفتاح السیسی نے گذشتہ ماہ شیخ الازھر مصر احمد الطیب سے ہونے والی ملاقات میں ملک میں بڑھتے ہوئے طلاق پر زبانی طلاق ختم کئے جانے کی تجویز پیش کی تھی ۔

زبانی طلاق کے سلسلے میں علمائے مصر اور اھل مصر کے درمیان شدید بحث و گفتگو موجود ہے کیوں کہ سنی علمائے کرام کے نزدیک میاں بیوی لفظ طلاق کے استعمال کے ساتھ ایک دوسرے سے الگ ہوجائیں گے ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۲۶۳

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬