‫‫کیٹیگری‬ :
21 January 2017 - 13:17
News ID: 425825
فونت
نجف اشرف کے امام جمعه:
نجف اشرف کے امام جمعه نے موصل کی آزادی میں سعودیہ کی شرکت کو سفید جھوٹ بتاتے ہوئے کہا: سعودیہ عربیہ خود داعش کا حامی ہے ھرگز ان کی نابودی کے بارے میں نہیں سوچ سکتا ۔
 حجت الاسلام سید صدر الدین قبانچی


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نجف اشرف عراق کے امام جمعه حجت الاسلام سید صدر الدین قبانچی نے اس ھفتہ نماز جمعہ کے خطبے میں جو سیکڑوں نماز گزروں کی شرکت میں حسینیه فاطمه کبری میں منعقد ہوا ، عراق کی حالیہ صورت حال کی جانب اشارہ کیا اور کہا : موصل کی آزادی بہت قریب ہے اور عراقی مجاھدین نے ابھی تک وہاں کے اسٹراٹیجیک مراکز آزاد کرالئے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا: دشمن میڈیا کے پروپگنڈے کے برخلاف موصل کی آزادی میں سعودیہ کی شرکت سفید جھوٹ ہے کیوں کہ سعودیہ عربیہ خود داعش کا حامی ہے اور وہ ھرگز ان کی نابودی کے بارے میں نہیں سوچ سکتا ۔

نجف اشرف کے امام جمعه نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ مجاھدین کی حالیہ پیروزی سے عراقی مجاھدین کے سلسلے میں دنیا کی نگاہیں بدل گئی ہیں کہا: ان ڈیڑھ سالوں میں عراقی فوج کی بہادری اور جانفشانی نے امریکا کو ان کی طاقت کا اعتراف کرنے پر مجبور کردیا ہے ۔

انہوں نے دوسرے خطبہ جمعہ میں استاذہ سے خطاب میں کہا: طلباء کی علمی ، اخلاقی اور ثقافتی تربیت کی تاکید کی ۔

حجت الاسلام قبانچی نے طلباء کی تربیت میں اساتذہ کے کردار کو اہم جانا اور کہا: طلباء اپنے اساتذہ کا احترام اور اسکول کے قوانین کا احترام کریں ، کیوں کہ ماں باپ کے بعد جو فرد سب سے زیادہ احترام کی مستحق ہے وہ استاد کی ذات ہے ۔  

انہوں نے بحرین کے تین انقلابی جوانوں کو پھانسی دئے جانے کی شدید مذمت کی اور کہا: آل خلیفہ حکومت کے ہاتھوں تین جوان شھید کردئے گئے کہ جنہوں نے کوئی جرم نہیں کیا تھا بلکہ وہ فقط صلح آمیز طریقہ سے اپنی مانگ کر رہے تھے ۔

نجف اشرف کے امام جمعه نے بیان کیا: بحرینی حکومت اپنی عالمی اور داخلی سیاست پر تجدید نظر کرے اور اپنا مستقبل سعودیہ سے وابستہ کرنے کے بجائے اپنی قوم پر تکیہ کرے ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۳۷۶

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬