19 December 2016 - 17:51
News ID: 425158
فونت
حضرت آیت الله بشیر نجفی کی جانب سے حوزه علمیہ نجف اشرف کے طلاب کی عمامہ گزاری پروگرام منعقد ہوا ۔
حضرت آیت الله بشیر نجفی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزه علمیہ نجف اشرف کے طلاب رسول اسلام(ص) اور حضرت امام جعفر صادق(ع) کی ولادت کے موقع پر حضرت آیت الله بشیر نجفی کے ہاتھوں معمم ہوئے ۔

حضرت آیت الله بشیر نجفی نے طلاب کو حقیقی اسلام کی تبلیغ کی تاکید کرتے ہوئے کہا: حوزه علمیہ کے طلاب اور مبلغین نبی اکرم (ص) کے اخلاق و ان کی سیرت سے دنیا کو آگاہ کریں ۔

دوسری جانب انہوں نے عمان کے شیعوں سے ملاقات میں سیرت اهل بیت (ع) سے متسمک ہونے کی تاکید کی اور کہا: رسول اکرم (ص) نے نابودی کی جانب گامزن انسانوں کی ہدایت کی اور انہیں نابودی سے بچا کر حقیقی حیات کا سلیقہ سکھایا ۔

نجف اشرف کے امام جمعہ نے یہ بیان کرتے ہوئے دھشت گردوں کے ہاتھوں اسلام کا چہرہ مخدوش ہوگیا ہے کہا: عصر حاضر میں عالم اسلام بزرگ ترین مشکلات سے روبرو ہے جبکہ حقیقی اسلام لوگوں کو محبت، صلح و دوستی کا پیغام دیتا ہے ۔

عراق سے دیگر خبر یہ کہ حضرت آیت الله بشیر نجفی نے صوبہ المثنی کے اساتذہ اور طلباء سے ملاقات میں کہا : عراق قومی سرمایہ سے مالا مال ملک ہے نیز جغرافائی حیثیت سے بھی اسے خاص اہمیت حاصل ہے ، اسے عالمی میدانوں میں بالاترین مراتب تک پہونچانے کوشش کریں ۔

انہوں نے مزید کہا: ہر ملک کی شرافت اس ملک کی علمی توانائیوں سے پر منحصر ہے اور ہر انسان تحصیل کے علم کے ذریعہ خود کو بلند ترین منزل تک پہونچا سکتا ہے ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۲۸۵

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬