‫‫کیٹیگری‬ :
02 May 2017 - 13:13
News ID: 427869
فونت
علامہ سید احمد صافی :
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی نے کہا: امام حسین علیہ السلام کا معاملہ حق و باطل میں پہچان کا اسبق ترین قضیہ ہے اور یہ سانحہ اپنے زمان و مکان سے کہیں زیادہ وسیع اور اپنی حدت سے زیادہ طویل ہے ۔
علامہ سید احمد صافی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ تیرھویں سالانہ ربیع الشھادۃ عالمی سیمینار کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی (دام عزہ) نے سب سے پہلے حاضرین کو امام حسین علیہ السلام اور اہل بیت علیھم السلام کی دیگر شخصیات کے جشن میلاد کی مبارک باد پیش کی ۔

انہوں نے امام حسین علیہ السلام کی شخصیت اور ان کے تحریک کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: سید الشھداء امام حسین علیہ السلام کا معاملہ حق و باطل میں پہچان کا اسبق ترین قضیہ ہے اور یہ سانحہ اپنے زمان و مکان سے کہیں زیادہ وسیع اور اپنی حدت سے زیادہ طویل ہے

انہوں نے بیان کیا : اس کی تاریخ اس کی ابتداء سے زیادہ پرانی ہے ، اس کے مرد پوری زمین کے مردوں سے زیادہ بزرگ تر ہیں اور اس کی عورتیں سب سے زیادہ پاک و طاھر اور عفیف ہیں، اس کے بچوں کی عمر زمین کے تمام رہائشیوں کی عمر سے زیادہ ہے لہٰذا یہ ضروری ہے کہ ہر عاشورائی انفرادی امر و موقف تحقیق کے ذریعے طویل تر ہو جائے۔

واضح رہے کہ روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام میں 3 شعبان 1438 ھ بمطابق 30 اپریل 2017ء کو ’’امام حسین علیہ السلام باران فراواں اور مستمر فیض ہیں‘‘عنوان کے تحت کانفرنس کا انعقاد ہوا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬