رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله جعفر سبحانی نے آج درس خارج فقہ کے آغاز پر جو مسجد اعظم قم میں سیکڑوں طلاب و افاضل حوزہ علمیہ قم کی شرکت میں منعقد ہوا ، آیات الاحکام کے عنوان سے فقہ القرآن کے دروس رکھے جانے کی تاکید کی اور کہا: تفاسیر کے دروس کے ساتھ ساتھ ان موضوعات پر بھی حوزہ میں طلاب کو تعلیم دی جائیں ۔
انہوں نے سوره حجرات کی ابتدائی آیات کی تفسیر کرتے ہوئے کہا: آیت میں خداوند متعال نے فرمایا ہے کہ « ای ایمان لانے والوں خدا اور پیغمبر خدا سے آگے نہ بڑھو اور خدا سے خوف کرو » ، اس آیت مراد یہ نہیں ہے انسان رسول(ص) خدا کے آگے آگے نہ چلے ، بلکہ مراد یہ ہے کہ سربراہ آگے رہے اور قوم اس کے پیچھے پیچھے چلے ، اس مطلب یہ ہے کہ رسول اسلام(ص) سے آگے چلنا مناسب نہیں ہے بلکہ آپ کی پیروی کی جائے ۔
حضرت آیت الله جعفر سبحانی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اگر مرسل آعظم(ص) کچھ کہیں تو آپ کی پیروی کی جائے کہا: ھرگز انسان ، اسلام اور رسول اسلام کی مخالف سمت نہ بڑھے ، مثال کے طور سے پیغمبر اسلام(ص) نے ماہ مبارک رمضان میں سفر کے دوران پانی پیا تو کچھ لوگوں نے کہا کہ انہوں نے غلط کیا ہے ۔
انہوں نے اپنے درس خارج کی ابتدائی گفتگو میں بیماری اور سفر کے دوران روزہ کے مسائل پر شیعہ و اہل سنت میں موجود نظریات پر بحث و گفتگو کی ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۳۲۳