‫‫کیٹیگری‬ :
06 May 2017 - 22:28
News ID: 427948
فونت
حجت الاسلام و المسلمین آشتیانی :
مدرسین حوزہ علمیہ کونسل کے رکن حجت الاسلام و المسلمین آشتیانی نے آج شام صداراتی امیدوار رئیسی سے شھر قم میں ملاقات کے دوران کہا: حجت‌ الاسلام و المسلمین رئیسی کی صلاحیتیں رھبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے مورد تائید ہیں ۔
حجت‌ الاسلام و المسلمین رئیسی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، صداراتی امیدوار حجت‌ الاسلام و المسلمین رئیسی نے مدرسین حوزہ علمیہ کونسل کے اراکین سے آج عصر کے وقت ملاقات و گفتگو کی ۔

اس رپورٹ کے مطابق، اس نشست میں مدرسین حوزہ علمیہ کونسل کے سربراہ آیت الله محمد یزدی ، درس خارج کے برجستہ اساتذہ اور دیگر معروف علمائے کرام نے شرکت کی ۔

مدرسین حوزہ علمیہ کونسل کے رکن حجت الاسلام و المسلمین آشتیانی نے اس نشست میں صداراتی امیدوار حجت‌ الاسلام و المسلمین رئیسی کا صدارتی الیکشن میں امیدوار بننے پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔

انہوں نے حاضرین کو خطاب کرتے ہوئے کہا: حجت‌ الاسلام و المسلمین رئیسی کی صلاحیتیں رھبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے مورد تائید ہیں ۔

حجت الاسلام و المسلمین آشتیانی نے کہا: امید ہے کہ حوزہ علمیہ اور مراجع تقلید عظام کی مدد سے حکومت کا اختیار اپنے ہاتھوں میں لیں گے اور ہم بار دیگر ایک انقلابی حکومت کے شاھد ہوں گے ۔

آیت الله میرباقری نے بھی اس نشست میں کہا: انقلاب اسلامی نے اسلامی جمھوریہ ایران کو ایک عظیم قدرت میں بدل دیا ہے لہذا اس انقلاب کی حفاظت ضروری ہے ۔ /۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۲۷۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬