‫‫کیٹیگری‬ :
09 May 2017 - 15:27
News ID: 427986
فونت
پاکستانی زائرین جو عراق اور ایران کی زیارات کے بعد اپنے وطن کو لوٹے ہیں پاکستان کے سرحدی شہر تفتان میں پاکستان ہاؤس نامی عمارت میں محصور ہیں جس کی وجہ سے انہیں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
تفتان بارڈر

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مظلوم پاکستانی شیعہ زائرین جو بے پناہ مشکلات تحمل کرکے عراق اور ایران کی زیارات کے لئے نکلے تھے جیسے ہی ایران کی سرحد پار کرکے اپنے ملک کے سرحدی شہر تفتان میں داخل ہوئے انہیں حکومت نے پاکستان ہاؤس نامی عمارت میں محصور کردیا ۔

یہ پاکستانی زائرین جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں گذشتہ پندرہ روز سے تفتان میں پاکستان ہاؤس میں سیکورٹی کے نام پر محصور ہیں اور انہیں کسی بھی طرح کی بنیادی سہولت بھی حاصل نہیں ہے ۔

پاکستان کا سرحدی شہر تفتان صوبہ بلوچستان کا ایک دور افتادہ اور صحرائی شہر ہے جس کی وجہ سے ان شیعہ زائرین پر دہشت گردانہ حملوں کا خطرہ ہر وقت منڈلایا کرتا ہے ۔ 

یہاں یہ بات قابل ذکرہے کہ پاکستان کے شیعہ علما اور تنظیموں کی جانب سے مسلسل کوششوں اور مطالبات کے باوجود حکومت پاکستان نے زائرین کی سیکورٹی اور سہولت کے لئے اب تک کوئی خاص اقدام انجام نہیں دیا ہے ۔

پاکستان سے ہر سال لاکھوں زائرین عتبات عالیات کی زیارتوں کے لئے ایران اور عراق کا سفر کرتے ہیں ۔ پاکستانی زائرین پر پاکستانی سرحدوں کے اندر اب تک کئی بار دہشت گردانہ حملے ہوچکے ہیں ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬