‫‫کیٹیگری‬ :
10 May 2017 - 20:23
News ID: 428005
فونت
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ کشمیر میں جدوجہد آزادی کو بھارتی فوج اپنے مظالم سے نہیں روک سکتی، کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور ہر صورت آزاد ہو کررہے گا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے حالیہ ڈھونگ انتخابات میں کشمیریوں نے حصہ نہ لے کر ثابت کردیا ہے وہ بھارت کیساتھ نہیں رہنا چاہتے، بھارت اپنے وسائل کشمیر میں ضائع کرنے کی بجائے کشمیر کو آزاد کرے اور وسائل اپنے عوام کی بہود پر خرچ کرے۔
پاکستان مظاھرہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،  لاہور میں اسلامی جمعیت طلباء گورنمنٹ کالج آف سائنس کے کارکنوں نے وحدت روڈ پر مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی۔ ریلی کی قیادت اسلامی جمعیت سائنس کالج کے ناظم نے کی۔ اس موقع پر شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر انڈیا مخالف نعرے درج تھے۔ ریلی سائنس کالج سے بھیکے وال موڑ تک نکالی گئی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ کشمیر میں جدوجہد آزادی کو بھارتی فوج اپنے مظالم سے نہیں روک سکتی، کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور ہر صورت آزاد ہو کررہے گا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے حالیہ ڈھونگ انتخابات میں کشمیریوں نے حصہ نہ لے کر ثابت کردیا ہے وہ بھارت کیساتھ نہیں رہنا چاہتے، بھارت اپنے وسائل کشمیر میں ضائع کرنے کی بجائے کشمیر کو آزاد کرے اور وسائل اپنے عوام کی بہود پر خرچ کرے۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا جنتی مرضی سازشیں کر لے کشمیریوں سے آزادی کا حق نہیں چھین سکتا، کشمیری کسی طور بھی بھارت کے ساتھ رہنے کی تیار نہیں، برہان وانی کی شہادت نے تحریک آزادی کشمیر میں نئی روح پھونک دی ہے اور تحریک میں تیزی آئی ہے جو بھارت کیلئے خطرناک ثابت ہو گی۔ مقررین نے کہا کہ بھارت کی جانب سے مسلسل کرفیو اور طالبات پر لاٹھی چارج بھی تحریک آزادی کشمیر کو نہیں روک سکتا، بھارت نہتے کشمیریوں پر پیلٹ گنز کا استعمال کر کے عالمی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو رہاہے، عالمی برادری مسئلہ کشمیر حل کرانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬