12 May 2017 - 23:55
News ID: 428032
فونت
عالمی ریڈکراس:
عالمی ریڈ کراس کمیٹی نے حکومت میانمار سے کہا ہے کہ وہ بین الاقوامی امدادی ٹیموں کو صوبہ راخین میں روہنگیا مسلمانوں تک پہنچنے کی اجازت دے۔
میانمار

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عالمی ریڈکراس کمیٹی کے سربراہ پیٹر میئورر نے یانگون میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے میانمار کی سینئر وزیر آنگ سان سوچی سے کہا ہے کہ وہ بین الاقوامی امدادی ٹیموں کو اس بات کی اجازت دیں کہ وہ راخین میں جاکر ان لوگوں کی مدد کریں جو انتہائی ابتر صورتحال میں زندگی بسر کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ میانمار کی حکومت ان علاقوں میں امدادی ٹیموں کو جانے کی اجازت نہیں دیتی جہاں میانمار کی فوج نے روہنگیا مسلمانوں کوظلم و تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

عالمی ریڈ کراس کمیٹی کے سربراہ نے کہاکہ ہماری خواہش ہے کہ ہم ان سبھی لوگوں تک پہنچیں جنھیں مدد کی ضرورت ہے تاکہ ان کی مدد کا تخمینہ اور اندازہ لگایا جاسکے۔

عالمی ریڈکراس کمیٹی کے سربراہ نے پچھلے دنوں میانمار کے شمال مغرب میں ان کیمپوں کا دورہ کیا تھا جو پانچ سال قبل پناہ گزیں روہنگیا مسلمانوں کے لئے بنائے گئے تھے البتہ انہیں ان علاقوں کا دورہ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی جہاں میانمار کی فوج نے روہنگیا مسلمانوں کو ظلم و تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

عالمی ریڈ کراس کمیٹی کے سربراہ نے کہا کہ میانمار کی حکومت نے روہنگیا مسلمانوں کے علاقوں تک بین الاقوامی امدادی ٹیموں کی رسائی پر جو پابندی عائد کررکھی ہے اس سے وہ سخت ناراض ہیں۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬