12 May 2017 - 23:58
News ID: 428031
فونت
معروف بین الاقوامی میگزین نے اپنی رپورٹ میں سنسنی خیزانکشاف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اسرائیل نے۲۰۰۷ء اور ۲۰۰۸ء میں ایران سے لڑنے کے لیے تکفیری دہشت گرد اور کالعدم تنظیم جنداللہ کے دہشت گردوں کو تربیت دی ۔
اسرائیل

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،  فارن پالیسی نامی بین الاقوامی میگزین نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی خفیہ ادارے موساد کے ایجنٹوں نے امریکی سی آئی اے ایجنٹس کا روپ دھار کر جند اللہ سے رابطہ کیا اور اسرائیل نے ایران کے خلاف لڑنے کے لیے جنداللہ کے دہشت گردوں کو تیار کیا۔.

میگزین کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی اس کارروائی پر امریکہ کے اس وقت کے صدر جارج ڈبلیو بش ناراض ہو گئے، ناراضگی کی وجہ موساد کے ایجنٹوں کے امریکی پاسپورٹ اور امریکی ڈالر کا استعمال تھا۔

فارن پالیسی میگزین کی اس رپورٹ کو خود اسرائیل کے سب سے اہم اخبار ہارٹز نے بھی نمایاں طور پر شائع کیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق جب سعودی عرب خود امریکی اور اسرائیلی حکومتوں کا ایجنٹ بنا ہوا ہے تو اس کے آلہ کار تکفیری دہشت گرد تو امریکی اور اسرائیلی ایجنٹ ہیں جو اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی امریکی اور اسرائیلی پالیسی پر گامزن ہیں ۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬