‫‫کیٹیگری‬ :
12 May 2017 - 23:40
News ID: 428035
فونت
حجت الاسلام مختار احمد امامی:
بارگاہ فاطمہ انچولی سوسائٹی میں استحکام پاکستان و امام مہدیؑ کانفرنس کی عوامی رابطہ مہم سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ ملکی مفادات اور امن و سلامتی کیخلاف متحرک کالعدم قوتوں کو آزادی حاصل ہے، کالعدم جماعتیں ملکی سالمیت و استحکام کے خلاف سب سے بڑا خطرہ ہیں۔
حجت الاسلام شیخ مختار احمد امامی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مختار امامی کہا ہے کہ 21 مئی کو نشترپارک کراچی میں ہونے والی استحکام پاکستان و امام مہدیؑ کانفرنس کیلئے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، مختلف مذہبی، سماجی، سیاسی اور مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو مدعو کیا جا رہا ہے، عظیم الشان اجتماع ایک نئی تاریخ رقم کرے گا۔

بارگاہ فاطمہ انچولی سوسائٹی کراچی میں استحکام پاکستان و امام مہدیؑ کانفرنس کی عوامی رابطہ مہم سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مختار امامی نے کہا کہ مصلحت پسندی اور سیاسی ضرورتوں نے ہمارے حکمرانوں کے ہاتھ باندھے ہوئے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ملکی مفادات اور امن و سلامتی کے خلاف متحرک کالعدم قوتوں کو آزادی حاصل ہے، کالعدم جماعتیں ملکی سالمیت و استحکام کے خلاف سب سے بڑا خطرہ ہیں، ملک کی تمام سیاسی قوتوں کالعدم جماعتوں کی سرگرمیوں کی مخالف ہیں، لیکن ان کے خلاف کارروائی نہیں کی جا رہی۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کو محض بیانات تک محدود کر دیا گیا ہے۔

علامہ مختار امامی نے کہا کہ امام مہدی علیہ السلام سے جنگ کا اعلان کرنے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، یہ قرآن و احادیث کے منکر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی لابی ملک کو مسلکی انتشار کا شکار کرکے امن و امان کو تباہ کرنا چاہتی ہے، یہودی و نصاریٰ کے ایجنڈے پر کام کرنے والوں کے خلاف استحکام پاکستان کانفرنس ایک واضح پیغام ثابت ہوگی، جو قوتیں اپنی مفادات کیلئے پاکستان کو کمزور کرنا چاہتی ہیں، وہ احمقوں کی جنت میں رہتی ہیں۔

مرکزی ترجمان ایم ڈبلیو ایم کا کہنا تھا کہ ہر محب وطن پاکستان برادر مسلم ممالک سے دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے، ایران اور افغانستان کی سرحدوں پر پیش آنے والے واقعات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، ہمیں خطے میں تنہا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، پاکستان کو اس وقت مؤثر اور جاندار خارجہ پالیسی کی ضرورت ہے، تاکہ سرحدی ممالک سے تعلقات باوقار سطح پر مضبوط بنائے جا سکیں۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬