10 May 2017 - 20:21
News ID: 428004
فونت
سزائے موت پانے والوں میں قیصر خان ولد حبیب خان، محمد عمر ولد سیدہ جان، قاری زبیر محمد ولد سخی محمد، عزیز خان ولد شبیر شامل ہیں۔
دھشت گرد

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دہشت گردی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث 4 مزید دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی جنہیں فوجی عدالتوں سے سزائے موت سنائی گئی تھی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سزائے موت پانے والے دہشت گرد دہشت گردی، بے گناہ شہریوں کے قتل، مساجد پر حملے، مواصلاتی انفرااسٹرکچر پر حملے، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مسلح افواج کے اہلکاروں پر حملے میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سزائے موت پانے والے چاروں افراد کا تعلق مبینہ طور پر کالعدم تحریک طالبان سے تھا۔ پریس ریلیز میں یہ بھی کہا گیا کہ سزائے موت پانے والے چاروں دہشت گردوں نے ٹرائل کورٹ میں مجسٹریٹ کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف کیا تھا جس کے بعد انہیں پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی۔ سزائے موت پانے والوں میں قیصر خان ولد حبیب خان، محمد عمر ولد سیدہ جان، قاری زبیر محمد ولد سخی محمد، عزیز خان ولد اشبیر شامل ہیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬