‫‫کیٹیگری‬ :
14 May 2017 - 12:56
News ID: 428061
فونت
اھل سنت علماء و اکابرین پر مشتمل امت واحد فاونڈیشن کے ایک وفد نے حرم امیر المومنین (ع) کی زیارت کا شرف حاصل کیا ۔
 حرم امیر المومنین (ع)

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امت واحد فاونڈیشن کے ایک وفد نے حرم امیر المومنین (ع) کی زیارت کا شرف حاصل کیا ،یہ وفد اھل سنت علماء و اکابرین پر مشتمل ہے ۔

وفد کا استقبال امور دینیہ سیکشن کے سربراہ شیخ مصطفی آل طابوق ، شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے انچارج شیخ ناصر عباس اور شعبہ دارالقرآن الکریم کے انچارج سید باقر بخاتی نے کیا۔

اس موقع پر شیخ مصطفی آل طابوق نے اسلامی مسالک کے درمیان تعلقات کو نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا اور اس کی اہمیت کو بیان کیا۔

جبکہ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کی ملاقاتوں سے ایک دوسرے کے نظریات کےسمجھنے میں مدد ملتی ہے ۔

وفد نے حرم امیر المومنین (ع) کی انتظامیہ کی جانب سے والہانہ استقبال پر اور اعلی ضیافت پر حرم کے مسولین کا  شکریہ ادا کیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬