‫‫کیٹیگری‬ :
16 May 2017 - 11:35
News ID: 428080
فونت
آیت‌الله شبیری زنجانی:
حضرت آیت ‌الله شبیری زنجانی نے کہا : فریضہ حج کوئی ایسی چیز نہیں ہے کہ کسی بھی مشکل کی وجہ سے اسے ترک کر دیا جائے اور مسلمانوں کے لئے فریضہ حج کی حفاظت ضروی ہے ۔
آیت‌ الله شبیری زنجانی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت ‌الله سیدموسی شبیری زنجانی مرجع تقلید نے حج و زیارت کے امور میں ولی فقیہ کے نمائندے حجت‌الاسلام والمسلمین سیدعلی قاضی عسکر اور حج و زیارت ادارہ کے سربراہ آقای حمید محمدی سے ملاقات میں بیان کیا : فریضہ حج کوئی ایسی چیز نہیں ہے کہ ہر مشکل کی وجہ سے انجام نہ دیا جائے اور مسلمانوں کے لئے فریضہ حج کی حفاظت ایک لازمی و ضروری امر ہے ۔

انہوں نے وضاحت کی : حج کے سلسلہ میں جو زہر پھیلائی جا رہی ہے اس کا مقابلہ کرنا چاہیئے اور خطیب اس سلسلہ میں لوگوں کو با خبر کریں ۔

مرجع تقلید نے وضاحت کی : حج کے سلسلہ میں جو افواہ پھیلائ جارہی ہے وہ حقیقت کے خلاف ہے جس کے سلسلہ میں خطباء کی ذمہ داری ہے وہ لوگوں کو با خبر کریں ۔

انہوں نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے کہا : صحیفہ سجادیہ و کامل الزیارات کہ جو ہم لوگوں کے لئے نعمت ہے اس سے دوسرے لوگ محروم ہیں جب وہ لوگ اس ادعیہ و زیارات کو سنتے ہیں اور پڑھتے ہیں تو اس کے گرویدہ ہو جاتے ہیں ۔

حضرت آیت ‌الله شبیری زنجانی نے وضاحت کی : روایت میں بیان ہوا ہے کہ حج کا ایک فائدہ یہ ہے کہ مسلمانوں کے درمیان اسلامی مطالب کو در و بدل کہا جائے اور ہم لوگ حج کے ذریعہ اس مفید خصوصیت کو حاصل کر پائے نگے ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۰۳/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬