‫‫کیٹیگری‬ :
16 May 2017 - 19:55
News ID: 428081
فونت
حجت الاسلام سید ابراہیم ر‏ئیسی :
ایران کے صدارتی انتخابات کے امیدوار نے کہا : اسلامی نظام عوام کی پرشور موجودگی کی برکت سے بہت اعزازات اور کامیابیاں حاصل کی ہیں ۔
حجت الاسلام سید ابراہیم ر‏ئیسی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے 12ویں صدارتی انتخابات کے امیدوار حجت الاسلام سید ابراہیم ر‏ئیسی نے اصفہان میں اپنے حامیوں کے ایک اجتماع میں خطاب کرتے ہوئے کہا : موجودہ ایرانی حکومت نے جوہری معاہدے کے حوالے اپنے وعدوں پر عمل تو کیا مگر دوسرے فریق اپنے وعدوں پر مخلص نہیں رہے مگر اس مشکل کو حل کے لئے اب ایران میں ایک انقلابی اور مجاہد حکومت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : اسلامی نظام عوام کی پرشور موجودگی کی برکت سے بہت اعزازات اور کامیابیاں حاصل کی ہیں اور اسی برکت کا نتیجہ ہے کہ آج وطن عزیز پر ممکنہ خطرات اور جنگ کے امکانات کا خاتمہ ہوگیا ہے۔

سید رئیسی نے تاکید کرتے ہوئے کہا : ملک کی تعمیر اور تمام مسائل کا حل صرف ملک کے نوجوانوں اور عوام کے طاقتور ہاتھوں سے ممکن ہے۔

انہوں نے ملک کی مشکلات کے حل کے لیے غیر ملکی طاقتوں پر نظر رکھنے کو بالکل غلط بات قرار دیتے ہوئے کہا : ہمارا ملک ایک دولتمند ملک اور قدرتی ذخائر سے مالا مال ہے پھر اسے ملک کی ترقی کے لیے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

صدارتی امیدوار نے کہا : موجودہ صورتحال اصفہان میں صنعتی ، زرعی، سیاحتی ،ثقافتی اور سائنسی کے شعبوں میں اچھی صلاحیتوں اور امکانات موجود ہے اور اس ہی موجودہ سہولیات کےاستعمال سے ملک میں دس لاکھ روزگار کے مواقع فراہم کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے بیان کیا : خطی ممالک کے لیے ایران ایک ماڈل ہے لہذا معاشرے میں غربت، بے روزگاری کی جڑ کا بھی خاتمہ کیا جانا چاہیے۔

حجت الاسلام رئیسی نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : ملک میں مصنوعات کی اسمگلنگ کی روک تھام سے روزگار کے دس لاکھ مواقع پیدا کی جائے گی۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا : اپنی حکومت ملک کی ترقی کے لیے دوسرے ممالک بالخصوص ہمسائہ ممالک کے ساتھ سائنسی ، سیاسی ، اقتصادی، زرعی اور غیرہ کے شعبوں میں باہمی عزت، وقار اور احترام پر مبنی پر تعلقات قائم کرے گی۔

امام رضا علیہ السلام کے روضہ کے متولی نے بیان کیا : ایران کے آئین کے مطابق ان کی حکومت شہری حقوق سمیت مزدوروں، خواتین اور فنکاروں کے حقوق پر احترام کیا جاتا ہے۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : ان کی آئندہ حکومت میں سب طبقوں کے ساتھ یکسان سلوک کر کے اور سب کے لیے یکساں مواقع فراہم کرے گی۔ اور بینکی سہولیات سے سب لوگ منصفانہ طور پر استعمال کرے نگے۔

حجت الاسلام سید ابراہیم رئیسی نے بیان کیا : ایران کے آئندہ صدر کو ہرگز اپنے ذاتی مفادات کے لیے قومی مفادات کو قربانی نہیں کرنی چاہیے۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۴۸۵/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬