‫‫کیٹیگری‬ :
18 May 2017 - 12:36
News ID: 428113
فونت
حرمین شریفین پر خطرے کی جھوٹی افواہ پھیلا کر پاکستانی عوام و فوج کو اپنے مفاد کے لئے استفادہ کرنے والی حکومت اس ملک کے حج کوٹے میں اضافہ کرنے کی درخواست کو مسترد کر دی ۔
حجاج

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے حج کوٹے میں اضافے کا معاملہ، پاکستان کے نام نہاد "دوست" سعودی عرب نے ایک بار پھر پاکستانی درخواست مسترد کر دی۔

پاکستان کے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے گزشتہ ہفتے سعودی وزارت حج سے پاکستانی حجاج کا کوٹا بڑھانے کی درخواست کی تھی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ پاکستان کی آبادی اب بہت بڑھ چکی ہے آبادی کے تناسب سے پاکستان کے حج کوٹے میں اضافہ کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق سعودی وزارت حج نے سردار یوسف کی درخواست پر عمل نہ کرتے ہوئے انہیں یہ کہہ کر ٹرخا دیا کہ پاکستان کی قومی مردم شماری مکمل ہونے کے بعد جواب دیا جا سکتا ہے۔

سعودی حکام کا کہنا تھا کہ پاکستانی حج کوٹے میں اضافے کا تناسب مردم شماری کے بعد طے کیا سکے گا۔

دوسری جانب پاکستانی وزارت مذہبی امور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے ہم ایک عرصے سے کوٹہ بڑھانے کا مطالبہ کر رہے ہیں لیکن ہر بار کوئی نہ کوئی بہانہ بنا کر ہمیں خاموش کروا دیا جاتا ہے جبکہ سعودی عرب کی جانب سے تعاون نہ کرنے پر اِدھر پاکستان میں ہزاروں عازمین حج ہر سال اس سعادت سے محروم رہ جاتے ہیں۔

ذرائع کے  مطابق سعودی وزیر مذہبی امور شیخ صالح بن عبدالعزیز جب پاکستان میں جے یو آئی (ف) کے صد سالہ جشن میں شرکت کےلئے پاکستان آئے تھے تو ان سے بھی پاکستانی وزیر مذہبی امور نے اسلام آباد میں بات کی تھی جس پر صالح بن عبدالعزیز نے بھی کوئی واضح جواب نہیں دیا تھا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬