رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ماہ مبارک رمضان کے قریب روزہ داروں کے سحر و افطار کا وقت معین کرنے کے لئے دنیا کے مختلف افق پر انجام شدہ تحقیقات ، آیس لینڈ کے روزہ داروں کے لئے ۲۱ گھنٹے کے روزے کی نشان دہی کرتی ہے ۔
اس رپورٹ کے مطابق ، کل سنیچر سے زیادہ تر عرب اور مسلم ممالک میں پہلی رمضان المبارک بتائی گئی ہے ، جہاں عرب ممالک ۱۵ سے ۱۶ گھنٹے کا روزہ بتایا گیا ہے وہیں پورے ماہ مبارک رمضان میں الجزائر میں ۱۶ گھنٹے ۴۴ منٹ کا طولانی ترین روز بتایا گیا ہے ، جبکہ صومالیہ میں ۱۳ گھںٹے کا سب سے کم مدت کا روزہ ہے ۔
شمالی یوروپ کے ممالک میں سوئڈ، ناروے، فن لینڈ اور ڈنمارک کے مسلمان تقریبا ساڑھے بیس گھنٹے کے روزے رکھیں گے نیز لاطینی امریکہ کے مسلمان ۱۰ گھںٹے کا روزہ رہیں گے ۔
آفریقا کے ممالک میں رہنے والے مسلمانوں پر۱۳ تا ۱۴ گھنٹے کا روزہ ہے اور آسٹریلیا کے مسلمانوں کے لئے ۱۲ گھںٹے کا روزہ نیز میکسیکو، فرانس، ارجنٹائن، جرمنی اور کینیڈا میں رہنے والوں کے ۹ گھںٹے ۲۰ منٹ سے لیکر ۱۸ گھںٹے کا روزه فرض ہے ۔
ملیشیا میں ۱۴ گھںٹے کا اور ھندوستان و پاکستان میں تقریبا ۱۶ گھںٹے کا نیز افغانستان و چین میں تقریبا ۱۷ گھںٹے کا روزہ ہے ۔
پوری دنیا میں سب سے طولانی روزہ ، آیس لینڈ کے مسلمانوں کا روزہ ہے یہاں کے مسلمان ۲۱ گھنٹے کے روزہ رکھیں گے ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰ / ک۳۰۰