‫‫کیٹیگری‬ :
28 May 2017 - 12:47
News ID: 428274
فونت
شیعہ علما کونسل پاکستان :
شیعہ علما کونسل پنجاب نے کہا : رمضان المبارک میں کثرت سے یاد باری تعالیٰ، تلاوت اور تفسیر قرآن پر توجہ ہونی چاہیے۔ تاکہ ماہ مقدس کی برکات سے زیاد ہ سے زیاد ہ مستفید ہوا جاسکے۔
شیعہ علما کونسل پاکستان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علما کونسل پنجاب نے رمضان المبارک تبلیغی اور تربیتی انداز سے منانے کا فیصلہ کرتے ہوئے ما ہ مقدس کے پروگراموں کو حتمی شکل دے دی ہے۔ ضلعی، تحصیل اور یونٹ کی سطح پر پروگرام منعقد کروانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

صوبائی صدر حجت الاسلام سیدسبطین حیدرسبزواری کی طرف سے تنظیمی عہدیداروں کو جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ رمضان المبارک تزکیہ نفس اور قربت خداوندی کا مہینہ ہے، جس میں کثرت سے یاد باری تعالیٰ، تلاوت اور تفسیر قرآن پر توجہ ہونی چاہیے۔ تاکہ ماہ مقدس کی برکات سے زیاد ہ سے زیاد ہ مستفید ہوا جاسکے۔

شیعہ علما کونسل کے تمام یونٹوں میں اخلاقی اور تبلیغی دروس کا اہتمام کیا جائے گا۔ جن میں اخلاقیات، اعتقادات ،حقوق العباداور معاملات کی درستگی کے لئے علما ءکرام دروس دیں گے۔ جن میں تنظیمی عہدیداروں اور کارکنوں کی شرکت کو یقینی بنانے کے لئے ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ پروگرام مساجد، مدارس اور امام بارگاہوں میں ترجیحی بنیادوں پر منعقد کروائے جائیں۔

حجت الاسلام سبطین سبزواری نے کہا کہ دروس کا شیڈو ل اور موضوعات طے کرکے بھجوا ئے جارہے ہیں، جن پر عملدرآمد ضروری ہوگا۔

اعلامیہ میں ولادت حضرت امام حسن علیہ السلام، شہادت حضرت امام علی علیہ السلام، قائد ملت اسلامیہ حجت الاسلام ساجد علی نقوی کی ہدایت پر جلوس ہائے یوم القدس اورجشن نزول قرآن کے حوالے سے سیمینارز اور کانفرنسوں کے اہتمام کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

اس بات پر بھی زوردیا گیا ہے کہ مستحقین کو رمضان المبارک کی خوشیوں میں شامل کرنے کے لئے توجہ دی جائے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬