![حرام امام رضا علیہ السلام میں قران کی تلاوت](/Original/1396/03/07/IMG13275068.jpg)
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام والمسلمین شجاع نے کہا: کلام اللہ المجید کو ترتیل کے ساتھ پڑھنے کا جلسہ صبح کی نماز جماعت کے آدھے گھنٹہ بعد بین الاقوامی سطح پر مشہور قاریوں کی موجودگی میں تمام زائرین اور مجاورین کے لئے حرم امام رضا کی نورانی بارگاہ کے صحن انقلاب اسلامی میں برگزار کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا: اس با برکت مہینے کی مناسبت سے ہر روز ترتیل خوانی کے ساتھ قرآن کریم کا ایک جزء امام رضا(ع) کے حرم مطہر کے رواق بزرگ امام خمینی(رہ) میں ۱۰:۳۰ سے ۱۱:۳۰ بجے پڑھا جائے گا۔
حجت الاسلام شجاع نے کلام اللہ کو ترتیل کے ساتھ شمس الشموس(ع) کی نورانی بارگاہ کے صحن مسجد گوہر شاد میں پڑھے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: یہ قرآنی محفل جو کہ زائرین اور مجاورین کی کثیر تعداد کی موجودگی میں غروب سے پہلے چھ بجے سے سات بجے تک برگزار کی جائے گی۔
آستان قدس رضوی کے ادارہ علوم قرآنی کے سربراہ نے کہا: پچاس انٹرنیشنل قاریوں سے زیادہ جیسے عابدین زادہ، پناھی ، علیزادہ،شجاع ، تقی پور، عباسی، پنجہ ، حسینی ، روغنی ۔ ۔ ۔ وغیرہ جو ماہ مبارک رمضان میں ان قرآنی محافل کو برگزار کریں گے۔
انہوں نے اپنی گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید کی خواتین کے لئے مخصوص محافل ہر روز نماز جماعت ظہر و عصر سے پہلے حرم امام رضا (ع) کے رواق حضرت فاطمہ زھرا(س) میں برگزار کی جائیں گی۔
آستان قدس رضوی کے ادارہ علوم قرآنی کے سربراہ نے بتایا: شب قدر کی راتوں میں بھی عالم اسلام کی سب سے بڑی قرآنی محفل روزے داروں کے عظیم اجتماع کی موجودگی میں حضرت رضا(ع) کے آستانہ مبارکہ پر برگزار کی جائے گی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/