‫‫کیٹیگری‬ :
29 May 2017 - 19:36
News ID: 428299
فونت
حجت الاسلام محمود ملک دار:
سرزمین ایران کے مشھور عالم دین نے گناہ سے دوری فضائل ماہ مبارک رمضان کو بہتر سمجھنا کا سبب جانا اور کہا: نفس کی مراقبت ، قران کریم سے انس اور دعا و مناجات ماہ مبارک رمضان میں روزے دار کے اہم وظائف ہیں ۔
حجت الاسلام محمود ملک دار

حجت الاسلام محمود ملک دار نے رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر سے گفتگو میں ماہ مبارک رمضان کی فضیلتوں اور خصوصیتوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا: ماہ مبارک رمضان اسلام سے پہلے بھی تھا اور اولیاء الھی اپنے سیر و سلوک کے سال کو ماہ مبارک رمضان قرار دیا کرتے تھے ۔

انہوں نے مزید کہا: ائمہ معصوم (ع) کی سیرت اس بات کی بیان گر ہیں کہ آپ اس ماہ کو خاص اہمیت دیتے تھے اور لوگوں کو اس ماہ کی اہمیت سے آگاہ کیا کرتے تھے ۔

حجت الاسلام محمود ملک دار نے واضح طور سے کہا: تمام وہ لوگ جنہیں خدا سے عشق ہے ، ماہ مبارک رمضان کا نام سن کر ان کی حالت بدل جاتی ہے اور وہ پورے سال اس ماہ کے آنے کا انتظار کیا کرتے ہیں ۔

انہوں نے ماہ مبارک رمضان کی حقیقت کو سمجھنا نہایت سخت جانا اور کہا: اگر چہ ماہ مبارک رمضان کا سمجھنا بہت دشوار ہے مگر پھر بھی ھر کوئی اپنی توانائی کے بقدر اس ماہ کی برکت اور الھی ضیافت سے استفادہ کرے ۔

حجت الاسلام ملک دار نے مزید کہا: اس ماہ کے آنے کا انتظار کرنے والے افراد ، ماہ شعبان کے آخری ایام میں مخصوص ذکر و دعائیں پڑھتے ہیں تاکہ اس ماہ مبارک کی فضیلتوں سے بخوبی استفادہ کرسکیں ۔

سرزمین ایران کے مشھور عالم دین نے ترک گناہ کو فضائل ماہ مبارک رمضان کو بہتر سمجھنا کا سبب جانا اور کہا: نفس کی مراقبت ، قران کریم سے انس اور مناجات ماہ مبارک رمضان میں روزے دار کے اہم وظائف ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا: اولیائے الھی کی اس ماہ میں حالت کچھ اور ہی ہوا کرتی ہے ، وہ خود کو خدا کے سامنے پاتے ہیں اور اس ماہ میں دیگر مہنیوں سے زیادہ اپنے اعمال پر دھیان رکھتے ہیں  ۔

حجت الاسلام ملک دار نے بیان کیا: اس ماہ کا بہترین عمل جیسا کہ پیغمبر اسلام(ص) نے فرمایا ، گناہوں سے دوری ہے ، کیوں کہ ہم معصیت سے دوری اپنا کر اس ماہ کی زیادہ سے زیادہ فضیلتوں کو اپنے دامن میں سمیٹ سکتے ہیں ۔

انہوں ںے بیان کیا: روزہ داری کا مطلب فقط اور فقط بھوکا اور پیاسا رہنا نہیں ہے ، بلکہ ہمارے تمام اعضاء و جوارح کو روزہ رہنا چاہئے ، ہماری آنکھیں ، ہمارے ہاتھ ، ہمارے کان اور ہماری زبان سب کے سب روزہ رہیں ، یہی حقیقی روزہ ہے ۔

حجت الاسلام ملک دار نے یاد دہانی کی: اس ماہ میں حرام کام سے پرھیز کرنے والا اور واجبات کو انجام دینے والا خدا کا مہمان ہے ، ہمیں توجہ کرنا چاہئے کہ خدا کے حضور میں موجود انسان نفس کی مراقبت، قران کی تلاوت اور دعا و مناجات کئے بغیر اس کا مہمان نہیں بن سکتا ۔ /۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۵۲۸

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬