‫‫کیٹیگری‬ :
01 June 2017 - 18:16
News ID: 428347
فونت
آستان قدس رضوی کے غیر ایرانی زائرین کی مدیریت کی کوششوں سے ماہ مبارک رمضان کے ایّام میں محفل انس با قرآن کریم کو حرم امام رضا علیہ السلام میں برگزار کیا جا رہا ہے۔
حرم امام رضا علیہ السلام میں محفل انس با قرآن

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آستان قدس رضوی کے ادارہ غیر ایرانی زائرین کے سربراہ نے اس خبر کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا: عربی اور اردو بولنے والوں اور دوسرے تمام ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد کے لئے حرم حضرت رضا علیہ السلام میں پورے ماہ مبارک رمضان میں دن رات  مختلف پروگراموں کا برگزار کرنا اس ادارہ کے مھم ترین وظائف میں سے ہے۔

محمد جواد ھاشمی نژاد نے بتاتے ہوئے کہا کہ ہر روز صبح ۱۰ بجے ترتیل قرآن کی محفل حرم مطہر رضوی کے رواق دارالمرحمہ میں برگزار کی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا: قرآن کریم کی شأن و منزلت کو مدّنظر رکھتے ہوئے اس طرح سے برنامہ ریزی کی گئی ہے کہ بہت سے غیر ایرانی زائرین ایک گھنٹے کی مدت میں ہر روز قرآن کریم کی تلاوت سے بہرہ مندہوں۔

انہوں نے مزید بتاتے ہوئے کہا: عربی بولنے والے افراد کے لئے خاص طور پر ہر روز بوقت عصر ۶ بجے صحن غدیر میں ایک گھنٹے کی ترتیل خوانی کی پیش بینی کی گئی ہے۔ تاکہ اس محفل کے ذریعے سے یہ افراد قرآن کریم سے زیادہ سے زیادہ آشنا ہو کر قرآن کریم کے معانی کو سمجھ سکیں۔

انہوں نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا: اردو بولنے والے افراد کے لئے بھی ہر روزصبح  ۱۰ بجے ترتیل قرآن کریم کی محفل صحن کوثر میں برگزار ہو گی تا کہ اس محفل کے ذریعے سے شرکت کرنے والے افراد الھیٰ تعلیمات اور معارف کو بہتر انداز میں سیکھ سکیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬