‫‫کیٹیگری‬ :
13 July 2017 - 23:55
News ID: 428986
فونت
آیت الله طباطبایی نژاد نے پیش کیا ؛
اصفہان کے امام جمعہ نے بیان کیا : ملک کی خارجہ پالیسی کے لئے قرآن کریم سے بہتر کوئی مشاور نہیں ہے ، خداوند عالم قرآن کریم میں ہم لوگوں سے تاکید کی ہے کہ شک نہ کرو کہ یہود و نصارا کبھی بھی تمہارے نہیں ہو سکے اور تم سے کبھی راضی نہیں ہونگے مگر یہ کہ تم ان کی اطاعت کرو ۔
آیت الله طباطبایی نژاد

رسا نیوز ایجنسی کے اصفہان رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق اصفہان کے امام جمعہ اور اس صوبے میں ولی فقیہ کے نمائندے آیت الله سید یوسف طباطبایی ‌نژاد نے اصفہان کے تبلیغات اسلامی ادارہ کی طرف سے اصفہان کے قرآن کریم مفسروں کی اجتماع میں اس بیان کے ساتھ کہ قرآن کریم ہماری دینی بنیاد میں سے ہے بیان کیا : زندگی ، اخلاق ، دینداری اور پیغمبر اکرم (ص) کے اثبات کی بنیاد قرآن کریم ہے ، یہاں تک کہ خداوند عالم کے اثبات کے لئے ایک اہم دلیل قرآن کریم ہے ، کیوںکہ کوئی بھی کتاب خود بہ خود لکھی نہیں جا سکے گی ۔

انہوں نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے وضاحت کی : کوئی شخص بھی قرآن کریم کو لکھنے کا دعوا نہیں کرتا ہے اور خود قرآن کریم نے بھی فرمایا ہے کوئی بھی میری طرح نہیں لکھ سکتا ہے ، جو کام بھی اس دنیا میں انسان نے انجام دیا ہے دوسروں نے اس کو مکمل کیا ہے لیکن ایک کتاب قرآن کریم کے نام سے لکھی گئی ہے اور انسان کے اختیار میں دی گئی ہے اور یہ دوسرے معجزات کی طرح نہیں ہے کہ صرف انبیاء کے ہاتھ میں ہو لیکن پیامبر اکرم (ص) کے بعد بھی ابھی تک یہ ادعا باقی ہے کہ کوئی بھی اس عظیم کتاب قرآن کریم کے ایک آیت کا مثال پیش کرے ۔

قرآن کریم مسلمانوں کے لئے ایک فخر ہے

آیت الله طباطبایی نژاد نے قرآن کریم کی عظمت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وضاحت کی : قرآن کریم مسلمانوں کے لئے ایک فخر ہے اور ہماری اہمیت اسی کتاب سے مشخص ہوتی ہے ، قرآن کریم ایک بروز کتاب ہے اور یہاں تک کہ ہماری خارجہ پالیسی میں بھی استفادہ ہو سکتا ہے ، قرآن کریم فرماتا ہے جو یہود و نصارا کے ساتھ ہو اور ان کی ولایت کو قبول کرتا ہو وہ تم لوگوں میں سے نہیں ہے ، اس کا مصداق ایسے حالات میں آل سعود ہیں ۔

اصفہان صوبے میں ولی فقیہ کے نمائندے نے قرآن کریم کی عظمت و شان کے سلسلہ میں نہج البلاغہ کے بعض حصے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : خارجہ پالیسی کے لئے قرآن کریم سے بہتر مشاور کوئی نہیں ہے ، خداوند عالم قرآن کریم میں ہم لوگوں سے بیان کرتا ہے کہ شک نہ کرو کہ یہود و نصارا کبھی بھی تمہارے نہیں ہو سکتے ہیں اور تم سے کبھی راضی نہیں ہونگے ، یہ نفی کلمہ لن کے ساتھ ہمیشہ کی نفی کے لئے ہے بیان ہوا ہے ، اس کے آگے قرآن کریم فرماتا ہے مگر یہ کہ تم ان کی اطاعت کرو تا کہ وہ تم سے راضی ہوں ، یہ خداوند عالم کا فرمایا ہوا ہے جس کی وجہ سے یہود و نصادی کی مخالفت غلط نہیں ہے ۔

آیت الله طباطبایی نژاد نے کفار و مشرکین جو مسلمانوں کے خلاف سازش و جنگ کا قصد نہیں رکھتے ہیں ان سے جنگ نہ کرنے کا قرآن کریم کے حکم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : خداوند عالم نے ان کے ساتھ نیکی اور انصاف سے پیش آنے کا حکم دیا ہے لیکن وہ کفار جو اہل جنگ و جدال ہیں ان کے ساتھ دوستی نہیں کی جا سکتی ، اس مسائل کے سلسلہ میں ممکن ہے روایت بھی بیان کیا جا سکتا ہے لیکن ہو سکتا ہے کوئی اس کے سند میں شبہہ پیدا کرے لیکن قرآن کریم اور اس کے صحت میں کسی کو شک نہیں ہے ۔

انہوں نے قرآن کریم کی آیات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وضاحت کی : قرآن کریم انسان کو نور عطا کرتا ہے اور ہم لوگوں کو عوام کے درمیان قرآن کریم کا مربی ہونا چاہیئے ، قرآن کریم کے روخوانی کے مربی اور اس کے مفاہیم و تفاسیر کے مربی ہونا چاہیئے ، حکم ہے کہ قرآن کریم کو عربی لحن میں صحیح تلاوت کی جائے اور بہترین قرآن مجید کی تلاوت کرنے والے بھی علماء و طلاب میں سے ہونا چاہیئے ، جیسا کہ کوشش کی جا رہی ہے بہترین قرآن قہم ہوں ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۷۵۵/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬