28 May 2017 - 19:02
News ID: 428279
فونت
حجت الاسلام والمسلمین صافی گلپایگانی:
حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے استاد نے رمضان المبارک مہینہ کی فضیلت بیان کرتے ہوئے اس پر برکت مہینیہ کو قرآن کریم کے نزول کا مہینہ جانا ہے کہ قرآن کریم آسمانی احکامات اور اسلام کی بنیادی قانون کی کتاب ہے ۔
حجت الاسلام والمسلمین صافی گلپایگانی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے استاد حجت الاسلام والمسلمین محمد حسن صافی گلپایگانی نے رمضان مبارک کے خصوصی مہینیہ کی مناسبت سے منعقدہ «تفسیر آیات مهدوی» کے سلسلہ جلسات کے پہلے جلسہ میں بیان کیا : آیات مہدوی ، وہ آیات جو قران کریم میں امام عصر (عج) کے سلسلہ میں نازل ہوئے ہیں گذشتہ سال معتبر احادیث و رویات کے ذریعہ ان آیات کی تفسیر بیان کی گئی تھی ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے استاد نے بیان کیا : صحیفہ سجادیہ کی ۴۴ دعا میں رمضان المبارک کے مہینہ کی اہمیت کی طرف اشارہ کیا گیا ہے ؛ امام سجاد (ع) اس دعا کے ایک حصہ یں بیان فرماتے ہیں کہ خداوند عالم اپنے بندوں کے لئے بے پناہ فراوان نعمت عنایت کی ہے اس نعمت پر ہم لوگوں کو شکر ادا کرنا چاہیئے تا کہ خداوند عالم محسنین کی جزا ہم لوگوں کو عطا کرے ۔

انہوں نے بیان کیا : خداوند عالم کا شکر گزار ہوں کہ ہم لوگوں کو احسان کا راستہ دیکھایا ہے تا کہ ہم لوگ اس راستہ کو طے کرین اور خداوند عالم کی رضایت کی طرف حرکت کریں ؛ خداوند عالم کا شکر گزار ہوں کہ یہ راہ جو احسان کا راستہ ہے ، شہر اللہ کو ہمارے لئے احسان کا راستہ بنایا اور شہر اللہ رمضان کا مبارک مہینہ ہے ۔

حجت الاسلام والمسلمین صافی گلپایگانی نے بیان کیا : رمضان کا مبارک مہینہ مسلمانوں کا مہینہ ہے کہ خود کو اس مہینہ میں تمام گناہ و برائی سے پاک کرے اور لیلۃ القدر کے لئے تیار ہو ؛ وہ میہنہ کہ جس میں خداوند عالم نے قرآن کریم نازل کیا ہے اور لوگ اس کتاب کے ذریعہ ہدایت حاصل کی ہے اور بینات اور الہی آیات لوگوں کے لئے نازل ہوا ہے ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۶۳/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬