‫‫کیٹیگری‬ :
04 June 2017 - 23:19
News ID: 428393
فونت
حجت الاسلام والمسلمین صافی گلپایگانی:
حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے استاد نے وضاحت کی : افسوس کی بات ہے کہ دنیا میں بے پناہ مظلوم و بے گناہ کا قتل عام ہو رہا ہے اور یہ سب اہل بیت (ع) سے دوری کی وجہ سے ہے ۔
حجت الاسلام والمسلمین صافی گلپایگانی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے استاد حجت الاسلام والمسلمین محمد حسن صافی گلپایگانی نے رمضان مبارک کے خصوصی مہینیہ کی مناسبت سے منعقدہ «تفسیر آیات مهدوی» کے سلسلہ جلسات کے جلسہ میں کتاب «منتخب الاثر» سے ایک حدیث کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : ایک شخص پیغمبر اکرم (ص) سے درخواست کی کہ خداوند عالم کی توصیف کریں ؛ ان حضرت نے اس کا جواب دیا کہ کوئی بھی شخص خداوند عالم کی توصیف نہیں کر سکتا مگر یہ کہ خداوند عالم نے خود اپنے سلسلہ میں جو فرمایا ہے ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے استاد نے اس تاکید کے ساتھ کہ کوئی شخص بھی کنہ یعنی حقیقت حقہ خداوند عالم تک پہوچنے کی صلاحیت نہیں رکھتا ہے بیان کیا :انسان اس بشری عقل ناقص کے ذریعہ اور دنیوی آنکھ کے ذریعہ خداوند عالم کے وجود کو نہیں سمجھ سکتا اور لوگ جو خداوند عالم کی صفت بیان کرتے ہیں خدا اس سے عظیم ہے ۔

انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ ایک شخص یہودی نے رسول اکرم (ص) سے سوال کیا کہ آپ کے وصی کون ہیں تو رسول خدا (ص) نے اس کے جواب میں فرمایا ، وضاحت کی : میرے بعد میرے وصی و خلیفہ علی بن ابی طالب (ع) ہیں اور اس کے بعد میرے دو نواسہ حسن بن علی(ع) و حسین بن علی(ع) اور اس کے بعد امام حسین (ع) کے ۹ اولاد ہونگے کہ جو لوگوں کی ہدایت کرے نگے ۔

حجت الاسلام والمسلمین صافی گلپایگانی نے بیان کیا : پیغمبر اکرم (ص) نے اس یہودی سے فرمایا ، تم جانتے ہو کہ بنی اسرائیل کے بارہ اسباط تھے وہ کون لوگ ہیں؟ یھودی شخص نے جواب دیا کہ ان میں سے پہلا لاوی تھا اور وہ بنی اسرائیل سے طولانی غیبت اختیار کر رکھی تھی اور لوٹنے کے بعد حضرت موسی(ع) کی شریعت واپس آئی ۔

انہوں نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے کہا : رسول اکرم (ص) نے فرمایا : وہ چیزیں جو میری امت میں پیش آئی وہی ہے کہ جو بنی اسرئیل کی امت میں پیش آئی اور ایک بال کے برابر بھی ہٹ کے نہیں ہے بلکہ ہماری شریعت میں بال بہ بال ویسا ہی ہوا ۔ اس زمانہ میں بھہ ہم لوگ اپنے امام زمانہ عج کی زیارت سے محروم ہوئے ہیں اور خداوند عالم سے ان کے ظہور کے لئے دعا کرنا چاہیئے ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۴۷۴/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬