مرکز ترويج احکام کے رکن حجت الاسلام حسين وحيد پور نے رسا نيوزايجنسي کے رپورٹر سے گفتگو ميں دمہ کے مریضوں کیلئے ماه رمضان ميں سانس کے اسپرے کے استعمال کے حکم کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : دمہ ميں جو اسپرے استعمال کئے جاتے ہيں اس سے روزہ باطل نہيں ہوتا ، ہاں اگر اسپرے پانی کی شکل و صورت کا ہو تو روزہ باطل ہوجائے گا ۔
انہوں نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ منھ کو خشبو کرنے والا اسپرے اگرحلق ميں نہ پہونچنے تو روزہ باطل نہيں ہوتا کہا : اگر منھ کو خوشبو کرنے والا اسپرے گيس کی صورت ميں حلق تک پہونچے تو روزہ باطل نہيں ہوتا ، مراجع کا کہنا ہے کہ اگر پانی کی صورت ميں حلق تک نہ پہونچے تو روزہ باطل نہيں کرتا ۔
مرکز ترويج احکام کے رکن نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ بعض اسپرے شروع ميں گيس کی صورت ميں ہوتے ہيں اور بعد ميں پانی کی صورت اختيار کرليتے ہيں کہا : تمام اسپرے جب تک گيس کي صورت ميں ہوں روزہ صحيح ہے ليکن اگر پانی کی صورت اختيار کرجائيں اور حلق تک پہونچے تو روزہ باطل ہے ۔
انہوں نے مزيد کہا : وہ اسپرے جو گيس کی صورت بدل کر پانی کی صورت ميں حلق ميں پہونچتے ہيں اس کا حکم بھی مختلف ہے ، اگر روزہ دار اگاہ ہو کہ يہ اسپرے گيس کی صورت بدل کر پانی کی صورت اپنا لے گا اور اسے روزہ کی حالت ميں استعمال کرے تو روزہ کی قضا اور کفارہ دونوں ادا کرے گا اور اگر واقف نہ ہو کہ گيس کي صورت بدل کر پانی کی صورت اپنا لے گا اور اسے روزہ کی حالت ميں استعمال کرے تو روزہ کی قضا ہے کفارہ نہيں ہے ۔
حجت الاسلام وحيد پور نے ماہ مبارک رمضان ميں عورتوں کو ميکپ سامان کے استعمال کے سلسلے ميں کہا : ميکپ سے روزہ باطل نہيں کرتا ليکن اگر اسے نامحرم ديکھيں تو حرام اور گناہ ہے اور گناہ روزہ قبول ہونے سے مانع ہے ۔
انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ ميکپ ميں ہونٹ پر لگانے والی چيزيں روزہ باطل نہيں کرتيں کہا : اگر روزہ دار احتمال دے کہ يہ چيزيں لعاب دہن سے مل کر حلق تک پہونچ سکتی ہيں تو اسے استعمال نہ کرے کيوں کہ اس کا حلق تک پہونچنا روزہ کو باطل کرسکتا ہے ۔
مرکز ترويج احکام کے رکن نے يہ کہتے ہوئے کہ اذان صبح کے بعد بَرش کرنے ميں کوئی ھرج نہيں کہا : اگر بَرش کے ساتھ پيسٹ اورپانی حلق تک نہ پہونچے تو بَرش کرنے ميں کوئی ھرج نہيں، اگر دھيان رکھا اور پہونچ گيا تو روزہ باطل نہيں ہے اور اگر دھيان نہيں رکھا اور حلق تل پہونچ گيا تو روزہ باطل ہے اور قضا و کفارہ دونوں ادا کرے گا ۔/۹۸۸/ ن۹۴۰