‫‫کیٹیگری‬ :
11 June 2017 - 11:06
News ID: 428499
فونت
پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں سی سی پی او لاہور امین وینس کی زیرصدارت امن کمیٹی کے ممبران کا اجلاس ہوا۔
لاہور میں سخت سکیورٹی انتظام

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام کے موقع پر لاہور میں برآمد ہونیوالے جلوس پر 7 ہزار سے زائد اہلکار سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں سی سی پی او لاہور امین وینس کی زیرصدارت امن کمیٹی کے ممبران کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں میں ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف، ایس ایس پی ڈسپلن طارق عزیز، ایس پی سکیورٹی عبادت نثار، مفتی انتخاب عالم، علامہ مشتاق حسین جعفری، آغا شاہ حسین قزلباش، مولانا شکیل الرحمن ناصر، مجاہد عبدالرسول، منور چاند، بھگت لال، مفتی محمد عمران حنفی اور ڈاکٹر شہزاد مسیح نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں سی سی پی او لاہور کا کہنا تھا کہ یوم علیؑ کے موقع پر 7 ہزار سے زائد پولیس اہلکار سکیورٹی فرائض سرانجام دیں گے۔ روٹ پر 4 سطحی حصار میں جسمانی تلاشی کے بعد داخلے کی اجازت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ روٹ پر موجود تمام مارکیٹوں اور تجارتی مراکز کو بند رکھا جائے گا۔ روٹ کی مکمل مانیٹرنگ سیف سٹی اور سٹی پولیس کی جانب سے لگائے گئے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے کی جائے گی۔ مرکزی جلوس کے روٹ کی اہم عمارات پر سپیشل کمانڈوز کو تعینات کیا جائے گا۔

مزید براں سی سی پی او لاہور امین وینس اور ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے تمام تھانوں کے محرروں سے میٹنگ کی جس میں انہیں کمپیوٹر ٹریننگ اور تھانوں کے ریکارڈ کو مینٹین رکھنے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬