قوسین حق :
جمعیت مشائخ پاکستان کے چیئرمین نے کہا : حضرت علی علیہ السلام کی خدمات تاریخ اسلام کا ناقابل فراموش باب ہیں ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جمعیت مشائخ پاکستان کے چیئرمین قوسین حق نے فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت علی علیہ السلام کی سیرت مسلمانوں کیلئے مشعل راہ ہے۔
فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت مشائخ پاکستان کے سربراہ کا کہنا تھا کہ امت اگر حضرت علی علیہ السلام کی سیرت پر عمل پیرا ہوجائے تو بہت سے مسائل خود بخود حل ہوجائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ حضرت علی علیہ السلام کی خدمات تاریخ اسلام کا ناقابل فراموش باب ہیں، آپؑ کی تعلیمات اور دور خلافت اسلامی ممالک کے حکمرانوں کیلئے ہدایت و رہنمائی کا بہترین نمونہ ہے۔
انکا کہنا تھا کہ رمضان المبارک ہمیں تقویٰ کے ساتھ ساتھ ضابطہ اخلاق کا بھی درس دیتا ہے، عوام اور پولیس کا باہمی تعاون ہرجرم کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینک سکتا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے