‫‫کیٹیگری‬ :
22 June 2017 - 16:05
News ID: 428656
فونت
حرم امیر المومنین (ع) کے دارالقرآن کے وفد نے عراق کے جنوب میں واقع تین صوبوں کا دورہ کیا تا کہ ملکی سطح پر منعقد کئے جانے والے ختم قرآن کی محافل کا جائزہ لیا جا سکے۔
دارالقرآن حرم امیر المومنین (ع)

حرم امیر المومنین (ع) کے دارالقرآن کے وفد کا جنوبی صوبوں کا دورہ

حرم امیر المومنین (ع) کے دارالقرآن کے وفد نے عراق کے جنوب میں واقع تین صوبوں کا دورہ کیا تا کہ ملکی سطح پر منعقد کئے جانے والے ختم قرآن کی محافل کا جائزہ لیا جا سکے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حرم امیر المومنین (ع) کے دارالقرآن کے وفد نے عراق کے جنوب میں واقع تین صوبوں کا دورہ کیا تا کہ ملکی سطح پر منعقد کئے جانے والے ختم قرآن کی محافل کا جائزہ لیا جا سکے۔

وفد کے سربراہ شیخ محمد ھادی فخر الدین نے بتایا کہ یہ دورہ عراق کے جنوب میں واقع صوبوں پر مشتمل تھا جن میں حرم امیر المومنین (ع) کی جانب سے اجتماعی ختم قرآن کی محافل کا انعقاد کیا گیا تھا اس سلسلہ میں مقامی حسینیہ (امام بارگاہوں) مساجد کا تعاون بھی شامل تھا ،ان صوبوں میں بصرہ ،میسان،ذی قار شامل تھے۔

مقامی افراد نے حرم امیر المومنین (ع) کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا اور اس عظیم کاوش پر مبارک باد دی اور جبکہ اجتماعی قرآن کی محافل کو بے سراہا گیا

یاد رہے ماہ مبارک میں بارہ صوبوں کی ساٹھ سے زائد مساجد اور امام بارگاہوں میں حرم امیر المومنین (ع) کی جانب سے اجتماعی ختم قرآن کی محافل کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬