‫‫کیٹیگری‬ :
02 July 2017 - 23:30
News ID: 428822
فونت
اعلی اسلامی کونسل عراق کے سربراہ نے داعش دہشت گردوں کے چنگل سے صوبہ موصل کی آزادی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وضاحت کی : اسی طرح ہم لوگ حضرت آیت الله سیستانی کے حکم کی پیروی کرے نگے ۔
حجت الاسلام سید عمار حکیم

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اعلی اسلامی کونسل عراق کے سربراہ حجت الاسلام سید عمار حکیم نے سن ۱۹۲۰ عیسوی کی برطانیہ سامراجی سے آزادی کی برسی کی مناسبت سے بیان کیا : بیسوی عشرہ کا انقلاب عراقی قوم و عوام کی قدرت و اقتدار کی روشن دلیل ہے اور یہ اتحاد کو بیان کرنے والی ہے کیونکہ شمال کی کرد عوام جنوب عرب کے ساتھ برطانیہ کے غاصبانہ اقدام کے خلاف متحد ہوئے ۔

انہوں نے وضاحت کی : سن ۱۹۲۰ عیسوی کا انقلاب مہینوں تک جاری رہا اور اس کا پہلا نتیجہ براہ راست غاصبوں پر کامیابی اور قومی آزادی کا حصول تھا ۔

اعلی اسلامی کونسل عراق کے سربراہ نے بیان کیا : اس مبارک ایام میں عراق کی با عزت و کریم عوام فوج اور عوامی رضاکار فورس میں اپنے بہادر اولاد کے ذریعہ حاصل کامیابی کا جشن منا رہی ہے اور داعش دہشت گردوں سے موصل کی پوری طرح آزادی دیکھ رہی ہے ۔

انہوں نے موصل صوبہ میں داعش دہشت گرد گروہ تحریک کے مقابلہ میں عراقی مجاہدین کی کامیابی پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے بیان کیا : اس کامیابی پر عشائر ، شہدا اور فرمانداروں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور دوبارہ اعلان کرتا ہوں کہ اسی طرح حضرت آیت الله سیستانی کے حکم کی پیروی کرتے رہے نگے ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۲۷۸/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬