‫‫کیٹیگری‬ :
08 July 2017 - 23:55
News ID: 428916
فونت
عمار چھاونی کے سربراہ:
حجت‌ الاسلام والمسلمین طائب نے بعض سیاسی منفعت پرستوں کے ہاتھوں انقلابی کمیٹیوں کو بدنام کئے جانے پر شدید تنقید کی اور ان سے مطالبہ کیا کہ اندرونی ماحول خراب کرنے کے بجائے لوگوں کی مشکلات حل کرنے کی کوشش کریں ۔
حجت الاسلام والمسلمین مهدی طائب

عمار چھاونی کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین مهدی طائب نے رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر سے اھواز میں گفتگو کرتے ہوئے ایرانی مثل « نمک خوردن و نمکدان شکستن ، جس تھالی میں کھاو اسی میں سوراخ کرو» کی جانب اشارہ کیا اور کہا: اگر ملک کی تعمیر میں خاتم الانبیاء گروپ نے اپنا کردار ادا نہ کیا ہوتا تو حکومتوں کے کارنامے میں پل ، ڈیم ، سڑکیں ، پٹرول کی مصنوعات میں افزائش ، پٹروکیمیکل اور پٹرول میں خود کفالت جیسا درخشاں کارنامہ شامل نہ ہوتا ۔

عمار چھاونی کے سربراہ نے تہران کی نماز جمعہ میں ماحول خراب کرنے والوں کو سیاسی منفعت پرست بتایا اور کہا: جب بعض لوگ ایک تنقیدی شعر سننے کی توانائی نہیں رکھتے تو ان سے اس بات کی امید نہیں ہے کہ وہ دیگر مراکز اور کمیٹوں کی اور فعالیتوں اور سرگرمیوں کو اچھی نگاہ سے دیکھیں گے ، وہ انہیں بنیادوں پر ھرگز سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی اور دیگر انقلابی مراکز کو اچھی نگاہ سے نہیں دیکھ سکتے ۔

انہوں نے حالیہ دنوں حکومت کی جانب سے ہونے والے بعض پٹرول معاھدے کی جانب اشارہ کیا اور کہا: افسوس بعض افراد غیر ملکی کمپنیوں اور غیر ملکی سرمایہ کاری پر فخر محسوس کرتے ہیں اور انہیں بنیادوں پر ملک کی ترقی اور پیش رفت میں انقلابی مراکز کی شمولیت کو پسند نہیں کرتے ۔

حجت الاسلام والمسلمین طائب نے کہا: انقلابی قوتیں دشمن کی نفسیاتی جنگ کے مقابلے میں بے تفاوت رہیں اور پوری طاقت و توانائی کے ساتھ اپنی سرگرمیوں کو اگے بڑھائیں نیز سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی پر حملہ کرنے والے بھی ماضی کے حالات سے عبرت حاصل کرتے ہوئے مماثل اقدامات سے گریز کریں ۔

انہوں نے مزید کہا: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی اپنی تاسیس کے دن سے لیکر آج تک ہر میدان میں مورد حملہ ٹھہری ہے ، مگر اس حوالے سے حق باقی رہنے والا اور باطل مٹ جانے والا ہے سپاہ اس طرح کے حملے سے میدان خالی نہیں کرسکتی بلکہ خود حملہ وروں کی عزت خاک میں ملے گی ، لہذا وہ سپاہ پر حملہ کرنے کے بجائے لوگوں کی مشکلات حل کرنے کی کوشش کریں ۔

عمار چھاونی کے سربراہ نے کہا: سپاہ پر حملہ کرنے والے امریکا پر بھروسہ اور اعتماد چھوڑدیں اور مطمئن رہیں کہ انہیں امریکا سے کوئی فائدہ نہیں پہونچنے والا ، سپاہ پر حملہ گذشتہ برسوں میں حزب اللہ لبنان پر حملہ کی یادگار ہے جس میں انہیں دھشت گرد بتایا گیا تھا ۔

انہوں نے مزید کہا: یہ حملے اس بات کے بیانگر ہیں کہ بعض افراد انقلابی مراکز پر تنقید کرنے پر اکتفاء نہیں کرتے لہذا امریکن نے سپاہ کو پابندیوں کی لیسٹ میں قرار دیا اور اب ہم اس انقلابی تنظیم پر انگلیاں اٹھائے جانے کے شاھد ہیں ، یہ تمام کے تمام ملکر یہ چاہتے ہیں کہ اس انقلابی مرکز کو منحل کردیں ۔

حجت الاسلام والمسلمین طائب نے آخر میں کہا: امریکا گذشتہ 38 سالوں میں سپاہ کو مٹانے میں کامیاب نہ ہوسکا لہذا بزرگوں کو ہماری نصیحت ہے کہ فضول میں نہ تکھے اور سچے الھی نظریات کی جانب پلٹ جائیں نیز جان لیں کہ ان کی کوشش بے نتیجہ رہے گی ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۵۸۷

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬